وزارت دفاع
ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کے عملے کی افرادی قوت
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
16 DEC 2022 3:29PM by PIB Delhi
31 اکتوبر 2022 تک ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) میں ملازمین کی زمرہ وار تعداد (بشمول ایس سی/ایس ٹی) ایس سی-4404، ایس ٹی-1806، او بی سی-6843 اور جنرل 11734 ہیں۔
گزشتہ تین سالوں 2019-20، 2020-21 اور 2021-22 کے دوران ایچ اے ایل میں مستعفی ہونے والے/ملازمت چھوڑنے والے افسروں کی تعداد بالترتیب 60، 39، 51 ہے۔ ایچ اے ایل میں افسر کی نوکری چھوڑنے کی وجوہات کیریئر میں اضافہ، اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا اور دیگر ذاتی وجوہات ہیں۔
ایچ اے ایل نے، دیگر باتوں کے ساتھ، ٹیلنٹ کو برقرار رکھنے اور کمپنی کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے درج ذیل اقدامات کیے ہیں:
· سال 2020-21 کے دوران، ایچ اے ایل نے آئی آئی ٹی مدراس (ہر سال 20 افسران) میں آن لائن ایم ٹیک پروگرام کو آگے بڑھانے کے لیے اسپانسر شپ اسکیم متعارف کرائی ہے۔
· سال 2021-22 کے دوران، کمپنی کی طرف سے ایچ اے ایل سبتی سال اسکیم متعارف کروائی گئی تھی جو افسران کو مختلف ذاتی مفادات اور خاندان سے متعلق ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے 2 سال کی مدت تک کی چھٹی حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔
· کمپنی کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے اعلیٰ تعلیم، لیڈرشپ ڈیولپمنٹ پروگرام، کارکردگی سے منسلک تنخواہ اور میرٹ پر مبنی پروموشن وغیرہ کے لیے اسپانسرشپ بھی فراہم کی جا رہی ہے۔
دفاعی وزیر مملکت جناب اجے بھٹ نے آج لوک سبھا میں جناب بھولا ناتھ (بی پی سروج) کے تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔
**************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 13944
(ریلیز آئی ڈی: 1884305)
وزیٹر کاؤنٹر : 135