مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت میں نیٹ غیر جانبداری

Posted On: 16 DEC 2022 1:36PM by PIB Delhi

جولائی 2018 میں محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن (ڈی او ٹی) کے ذریعہ مواد کے غیر امتیازی سلوک کے اصولوں کو شامل کرتے ہوئے نیٹ غیر جانبداری (نیوٹریلٹی)سے متعلق ہدایات جاری کی گئیں۔ اس کے بعد، ڈی او ٹی نے ٹیلی کام سروس فراہم کنندگان (ٹی ایس پی) اور یونیفائیڈ لائسنس (ورچوئل نیٹ ورک آپریٹرز) اور یونیفائیڈ ایکسیس سروس لائسنس ایگریمنٹ میں ترمیم کی تاکہ ستمبر 2018 میں مواد کے غیر امتیازی سلوک کے اصولوں کو شامل کیا جاسکے اور مئی 2019 میں "نیٹ غیر جانبداری" پر ریگولیٹری فریم ورک کے لیے انٹرنیٹ سروس فراہم کنندہ لائسنس میں ترمیم جاری کی گئی۔

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) کو 31.07.2018 کو ایک مراسلہ بھیجا گیا تھا جس میں 'ٹریفک مینجمنٹ پریکٹسز (ٹی ایم پی) اور نیٹ نیوٹرلٹی کے لیے ملٹی اسٹیک ہولڈر باڈی' پر ٹرائی کی سفارشات طلب کی گئی تھیں۔ ٹرائی نے 22 ستمبر 2022 کو اس موضوع پر اپنی سفارشات فراہم کیں۔ ٹرائی کی سفارشات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

انٹرنیٹ سروس فراہم کنندگان کا ٹیکنیکل آڈٹ جس میں نیٹ ورک کے بارے میں تکنیکی معلومات، اپ اسٹریم اور ڈاؤن اسٹریم بینڈوڈتھ، ٹیرف پلانوغیرہ شامل ہیں، سالانہ کیا جارہا ہے۔

یہ معلومات مواصلات کے وزیر مملکت جناب دیوسنگھ چوہان نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔

 ***

(ش ح-ع ا-ع ر)

U. No. 13939


(Release ID: 1884263) Visitor Counter : 116


Read this release in: English , Tamil