بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
منفرد سائنسی عمل
Posted On:
15 DEC 2022 2:37PM by PIB Delhi
مائیکرو ،اسمال اور میڈیم انٹرپرائزز کے وزیر مملکت جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ایم ایس ایم ای کی وزارت نے کھادی اور ولیج انڈسٹریز کمیشن (کے وی آئی سی ) کے ذریعہ 4 جنوری 2021 کو راجستھان کے اودے پور ضلع میں ایک قبائلی گاؤں نچلا منڈوا سے جو کہ ایک بنجر علاقہ ہے، ملک کے خشکی سے متاثرہ علاقوں اور خشک / بنجر میں رہنے والے لوگوں کے لئے ذریعہ معاش اور کثیر الضابطہ دیہی صنعت کی حمایت مہیا کرانے اور زمین کی تنزلی کوروکنے اور صحرا بندی کم کرنے کے مشترکہ قومی مقاصد کی تکمیل کے لئے ایک منفرد پائیلٹ پروجیکٹ ،جس کا نام ‘‘ پروجیکٹ بولڈ’’ ( خشکی میں زمین پر بانس کے نخلستان ) کا آغازکیا ہے۔ اس پہل قدمی کا مقصد مختلف گاؤں کی صنعتوں کے واسطے سے ماحول کی حفاظت اور دیہی معیشت کو مضبوط کرنے کی غرض سے سائنسی طورپر ماحولیاتی فوائد کو حاصل کرنے اور بانس کی کاشت کے ممکنہ اقتصادی فوائد کا حصول ہے۔
کے وی آئی سی کے تحت اس پروجیکٹ کے لئے کسی بجٹ کی گنجائش نہیں ہےتاہم ایک غیر سرکار ی تنظیم کے ذریعہ بانس کے پودے بطور عطیہ دئے گئے ہیں، جو کہ آسام سے لائے گئے تھے۔ سووچھ بھارت ابھیان کے تحت کے وی آئی سی کے ذریعہ ان کی شجر کاری کی گئی ہے۔پودوں کا رکھ رکھاؤ مقامی برادر ی اور / یا بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف ) اور انڈو تبتن بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی ) کے ذریعہ کیا جاتا ہے۔ جن کی مدد سے مختلف مقامات پر شجر کاری کی گئی ہے۔اس منصوبے کے لئے کوئی اہداف مقرر نہیں کئے گئے ہیں کیونکہ یہ صرف ایک پائلٹ پروجیکٹ ہے۔
*************
ش ح۔اک ۔ رم
U-13912
(Release ID: 1884081)