بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
پلاسٹک انڈسٹری
Posted On:
15 DEC 2022 2:38PM by PIB Delhi
مائیکرو ،اسمال اور میڈیم انٹرپرائزز کے وزیر مملکت جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ اس وزارت کے یو ڈی وائی اے ایم پورٹل کے مطابق تقریباََ 1.3 لاکھ مائیکرو ،اسمال اور میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ایز ) رجسٹرڈ ہیں اور آج کی تاریخ تک ملک میں پلاسٹک صنعت میں مصروف ہیں ،جس میں تقریباََ 16.5 لاکھ لوگوں کو روزگار سے لگا رکھا ہے۔
مائیکرو ،اسمال اور میڈیم انٹرپرائزز کی وزارت نے پلاسٹ انڈسٹریز ایسوسی ایشنز / ایم ایس ایم ایز کے ساتھ کئی مشاورتیں کی ہیں تاکہ شناخت شدہ سنگل یوز پلاسٹک ( ایس یو پی ) اشیاء پر پابندی کے اثرا ت کا تجزیہ کیا جائے اور ان کے تاثرات اور نمائندگی کی بنیاد پر ایک جامع ایکشن پلان (سی اے پی ) تیار کیا گیا ہےتاکہ متعلقہ ایم ایس ایم ایز کو حمایت مہیا کی جائے اور پابندی سے متعلق تعمیل کے بوجھ کو آسان بنایا جائے ۔ منجملہ اور باتوں کے سی اے پی میں وزیر اعظم کے روزگار تخلیق کے پروگرام (پی ایم ای جی پی )، ایم ایس ایم ای چیمپئن اسکیم کے واسطے سے اختراعات کو فروغ دے کر ، مائیکرو اینڈ اسمال انٹرپرائزز – کلسٹر ڈیولپمنٹ پروگرام ( ایم ایس ای –سی ڈی پی ) اسکیم کے ذریعہ سے فضلہ کو دوبارہ قابل استعمال بنانے والی چیزوں کے لئے ڈھانچہ جاتی حمایت کی تخلیق کے ذریعہ متبادل انٹرپرائزز کے قیام کے لئے امداد شامل ہےتاکہ انہیں ایکسٹینڈڈ پروڈیوسر ریپانسلبٹی (ای پی آر ) مینجمنٹ کے لائق بنایا جاسکے اور ایم ایس ایز ، ٹریڈ فئیر تجارتی میلوں اور نمائشوں کے لئے پبلک پروکیورمنٹ پالیسی ( پی پی پی )کے واسطے سے ورکشاپ اورویبنار اور مارکیٹنگ سپورٹ کے ذریعہ بیداری پیدا کی جائے ۔
*************
ش ح۔اک ۔ رم
U-13911
(Release ID: 1884077)
Visitor Counter : 128