ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جنگلات  کااحاطہ اورزیادہ صاف ستھری آب وہوا

Posted On: 15 DEC 2022 2:56PM by PIB Delhi

ماحولیات ، جنگلات ، آب وہوا کی تبدیلی کے مرکزی وزیر مملکت جناب اشونی کمارچوبے نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی ہے ۔

وزارت کے تحت ایک تنظیم ، فاریسٹ سروے آف انڈیا (ایف ایس آئی ) سال 1987کے بعد سے ہردوسال کے بعد جنگلات  کے احاطہ کے جائزہ کاکام انجام دیتی ہےاور اس جائزے  سے حاصل معلومات اورانکشافات ‘‘انڈیااسٹیٹ آف فاریسٹ رپورٹ (آئی ایس ای آر) میں شائع کئے جاتے ہیں۔ جنگلات کے احاطہ سے متعلق  معلومات ، دیہی اور شہری علاقوں کے لئے علیحدہ سے دستیاب نہیں ہے ۔ ایف ایس آئی نے آئی ایس ای آر-2011اور آئی ایس ایف آر-2021کے درمیان  سات بڑے شہروں میں جنگلات  کے احاطہ میں ایک دہائی کے دوران ہوئی تبدیلی کے بارے میں ایک مطالعہ شائع کیاہے ۔ آئی ایس ای آر 2011اور آئی ایس ای آر 2021کے درمیان  بھارت کے ساتھ سب سے بڑی شہروں میں ایک دہائی کے دوران جنگلات احاطہ میں ہوئی تبدیلیوں کی تفصیلات ضمیمہ میں پیش کی گئی ہیں ۔

وزارت  سال 2020سے ‘‘نگرون یوجنا (این وی وائی )، پرعمل درآمد کررہی ہے۔ اس یوجنا کے تحت  21-2020سے 25-2024کی مدت کے دوران ملک میں 400نگرون اور 200نگرواٹیکا ئیں تیارکی جائیں گی ۔ اس یوجنا کا مقصد ، جنگلات اور سرسبز اور ہریالی سے بھرپور مخصوص علاقے کے باہر پیڑوں کی تعداد میں اضافہ کرنا ، شہری اور شہروں کے مضافاتی علاقوں  کو ماحولیاتی فوائد فراہم کرنا اورحیاتیاتی تنوع میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ شہروں میں رہنے والے لوگوں  کے معیارزندگی کو بہتربناناہے اور ان کاموں کے لئے جنگل بانی سے متعلق فنڈس کے بندوبست اورمنصوبہ بندی کی اتھارٹی (سی اے ایم پی اے ) کے قومی فنڈ کے تحت فنڈس کااستعمال کیاجائے گا۔

وزارت نے اب تک 238.64کروڑروپے  کی لاگت  کے ساتھ نگرون یوجنا کے تحت 270پروجیکٹوں کی منظوری دی ہے ۔ ان میں سال 23-2022کے دوران 97نگرون /واٹیکائیں تیارکرنے  کی غرض سے 57.14کروڑ روپے کی رقم بھی شامل ہے ۔

ارضیاتی سائنسز کی وزارت کاایک ملحقہ دفتر ، ساحلی تحقیق  سے متعلق قومی مرکز(این سی سی آر) ، ساحلی پانی میں 10میٹرتک کی گہرائی میں پانی کے معیار  کی جانچ سے متعلق تیرنے والے نشان متعین کرکے ساحلی پانی کے معیار کے بارے میں بروقت معلومات اکٹھاکررہاہے ۔ این سی سی آر ، بیچ پر ، پانی کی سطح  پراورسمندر کی تہہ  میں کچرے (خاص طورپر چھوٹی اوربہت چھوٹی پلاسٹک کی اشیاء) کی مقدار کا پتہ چلانے کی غرض سے تحقیقی سرگرمیاں انجام دے رہاہے ، مانسون کے دوران  مشرقی ساحل سے  متصل علاقوں میں بڑی مقدار میں پلاسٹک کی بہت چھوٹی اشیاء میں اضافے کا مشاہدہ کیاگیاہے ۔ اس کے علاوہ  دریاؤں  کے کناروں پربھی پلاسٹک کی بہت چھوٹی اشیاء جمع  ہورہی ہیں۔ بیچ پر کچرے وغیرہ کے بارے میں کئے گئے سروے سے انکشاف ہواہے کہ سمندر میں پرسکون موسمی حالات  کے مقابلے میں جوار بھاٹے کے خطے میں زیادہ سے زیادہ کچراجمع ہوتاہے ۔ اس کے علاوہ دیہی علاقوں کی بیچوں  کی مقابلے شہری بیچوں میں زیادہ مقدار  میں کچراجمع ہوتاہے ۔

ماحولیات ، جنگلات اورآب وہوا کی تبدیلی کی وزارت (ایم او ای ایف اینڈ سی سی ) نے پلاسٹک کے کچرے کے بندوبست  سے متعلق  ضوابط -2016 اوران کی ترامیم کو نوٹیفائی کیاہے ۔ جس کے تحت ملک میں پلاسٹک کے کچرے کے بندوبست کے لئے قانونی اہمیت کا حامل فریم ورک فراہم کیاگیاہے ۔ پلاسٹک کے کچرے کے بندوبست (پی ڈبلیو ایم ) سے متعلق قواعد وضوابط  -2016کے تحت ملک میں 50مائیکرون سے کم موٹائی والی پلاسٹک  شیٹ اورکیری بیگس کی مینوفیکچرنگ  ، درآمدات ، ذخیرہ کرنے اورتقسیم اورفروخت اوران کے اشیا کے استعمال پرپابندی عائد کردی گئی ہے ۔ ایم او ای ایفاینڈ سی سی  نے سبھی ریاستوں ا  ورمرکز کے زیرانتظام علاقوں اور وزارتوں  کے لئے مورخہ  16فروری کو 2022کو ایک گزٹ  نوٹیفکیشن  جاری کیاہے ۔ یہ نوٹیفکیشن  پلاسٹک کی پیکیجنگ  کے لئے اسے تیارکرنے والے مینوفیکچررس  کی ذمہ داری  سے متعلق رہنما ہدایات اورپلاسٹک کے کچرے کے بندوبست (ترمیم)ضوابط 2022کے بارے میں ہے ۔اس کے علاوہ حکومت ہند نے ‘‘سووچھ بھارت ابھیان ’’ ‘‘گنگاکی صفائی ستھرائی سے متعلق  قومی مشن ’’ اوراسمارٹ  سٹیز مشن جیسے متعدد پروگراموں  کا آغاز کیاہے تاکہ صاف ستھرا، آلودگی سے مبرا اور محفوظ آب وہوا کا ماحول قائم کیاجاسکے ، جن کی بدولت  بحری  آلودگی  میں بھی کمی میں تعاون ملتاہے ۔

‘‘آب وہوا سے متعلق تعلیم ، بیداری  اورتربیت ’’(ای ای اے ٹی ) جیسی مرکزی شعبے کی ، اسکیم ، سال 22-2021تک نافذ کی گئی تھی ۔ جس کے تحت اسکولوں اورکالجوں میں ایک لاکھ سے زیادہ ایکو-کلب قائم کئےگئے ہیں۔تاکہ طلباء کو اس موضوع  پرباخبر کیاجاسکے اورآب وہوا سے متعلق امور کے بارے میں بیداری پیداکی جاسکے ۔ ایکو-کلب کے ذریعہ انجام دی جانے والی سرگرمیوں میں ، شجرکاری سے متعلق مہمات ، صفائی ستھرائی کی مہمات ، آب وہوا  سے متعلق اہم دنوں کا جشن منانے کے لئے تقریبات کاانعقاد ، کچرے اور کوڑے کرکٹ  کو علیحدہ کرکے ، ٹھوس کچرے کے بندوبست کے بارے میں بیداری پیداکرنااور صلاحیت سازی میں اضافہ کرنا اورآلودگی سے پاک آب وہوا  کے لئے عزم کرناوغیرہ شامل ہیں ۔

اس کے علاوہ بیچوں اورساحلی علاقوں  کو صاف ستھرا رکھنے کے مقصد سے ، عوام اورمتعلقہ فریقوں اورشراکت داروں کے مابین بیداری  پیداکرنے کی غرض سے باضابطہ  طورپر ساحلی علاقوں کی صفائی ستھرائی سے متعلق مہمات چلائی جاتی ہیں ۔

***********

(ش ح ۔ ع م ۔ ع آ)

U -13898


(Release ID: 1884050) Visitor Counter : 92


Read this release in: English