ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
جنگل سے متعلق 5-جی اصلاح
Posted On:
15 DEC 2022 2:58PM by PIB Delhi
ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں درج ذیل معلومات فراہم کیں۔
وزارت نے ترقی اور روزی روٹی کے لیے جنگلات کو محفوظ بنانے کی خاطر مختلف اصلاحات/اقدامات کیے ہیں۔ تفصیلات درج ذیل ہیں:-
وزارت نے ملک میں اس سیکٹر کی ترقی کے لیے لکڑی پر مبنی صنعتوں سے متعلق ریگولیٹری عمل کو غیر مرکوز کرنے کے لیے لکڑی پر مبنی صنعتوں (کے قیام اور ضابطہ کاری) سے متعلق رہنما خطوط، 2016 اور ترمیم 11 ستمبر، 2017 کو جاری کی ہے۔
غیر جنگلاتی علاقوں میں بانس کی کاشت کو فروغ دینے اور کسانوں کی آمدنی میں اضافہ اور جنگلاتی رقبے سے باہر سبز احاطہ کے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے، وزارت نے انڈین فاریسٹ ایکٹ، 1927 میں ترمیم کی ہے تاکہ غیر جنگلاتی علاقوں میں اگائے جانے والے بانس کو درخت کی تعریف سے مستثنیٰ قرار دیا جا سکے اور اس طرح اس کی نقل و حمل اور اقتصادی استعمال کے لیے کٹائی/ٹرانزٹ پرمٹ کی ضرورت کو ختم کیا جا سکے۔
لکڑی، بانس اور دیگر معمولی جنگلاتی پیداوار کی بغیر کسی رکاوٹ کے نقل و حرکت کے لیے، وزارت نے آن لائن ٹرانزٹ پرمٹ جاری کرنے کے لیے پائلٹ بنیادوں پر نیشنل ٹرانزٹ پاس سسٹم بھی شروع کیا ہے۔ یہ نظام لکڑی کی نقل و حرکت کے ریکارڈ کی نگرانی اور رکھ رکھاؤ میں مدد کرے گا اور نجی زمینوں/سرکاری/نجی ڈپو سے لکڑی اور بانس اور دیگر معمولی جنگلاتی پیداوار کی بین ریاستی اور اندرون ریاست نقل و حمل کے لیے ٹرانزٹ پرمٹ جاری کرنے میں مدد کرے گا۔
وزارت نے ویب پر مبنی جیوگرافک انفارمیشن سسٹم (جی آئی ایس) ایپلی کیشنز، ’پری ویش‘ پورٹل (انٹریکٹو ورچوئس اور ماحولیاتی سنگل ونڈو ہب کے ذریعہ پرو ایکٹو اور ریسپانسیو سہولت) تیار کیا ہے، جو مرکزی حکومت سے ماحولیات، جنگلات، جنگلی حیات اور کوسٹل ریگولیشن ژون کی منظوری حاصل کرنے کے لیے تجویز کنندگان کی طرف سے پیش کردہ تجاویز کو آن لائن جمع کرانے اور نگرانی کے لیے سنگل ونڈو مربوط جنگلات اور ماحولیاتی انتظام کا نظام ہے۔ یہ ایک جی آئی ایس پر مبنی نظام اور تجزیاتی پلیٹ فارم ہے جو فیصلہ سے متعلق امدادی نظام کی فعالیت کا استعمال کرتے ہوئے مختلف متعلقین کو معلومات فراہم کرتا ہے۔
مزید برآں، وزارت کا ای-گرین واچ پورٹل ایک جدید ٹیکنالوجی پر مبنی پلیٹ فارم ہے جو کیمپا فنڈ کے تحت کیے جانے والے شجرکاری اور جنگلات کے دیگر کاموں سے متعلق عمل کو خودکار، ہموار اور موثر انتظام کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ فاریسٹ سروے آف انڈیا (ایف ایس آئی) جگہ، رقبہ اور پودے لگانے کے سال کی درستگی کے لیے ای-گرین واچ پورٹل پر ریاستی جنگلات کے محکموں کے ذریعے اپ لوڈ کیے گئے مختلف پودوں کے جیو-اسپیشل ڈیٹا (کثیرالاضلاع) کا تجزیہ کرتا ہے۔
فاریسٹ سروے آف انڈیا نے ’ون اگنی جیو پورٹل‘ بھی تیار کیا ہے تاکہ جنگل کی آگ سے متعلق ڈیٹا کا صارف دوست انٹریکٹو ویونگ فراہم کیا جا سکے اور جنگل میں لگنے والی بڑی آگ کی حقیقی وقت میں مسلسل نگرانی اور ٹریکنگ کی جا سکے۔ ون اگنی جیو پورٹل ہندوستان میں جنگلات میں لگی آگ سے متعلق معلومات کے لیے سنگل پوائنٹ ماخذ کے طور پر کام کرتا ہے۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 13855
(Release ID: 1883883)
Visitor Counter : 157