شہری ہوابازی کی وزارت
ہوائی اڈوں میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی
ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا اور دیگر ہوائی اڈے کے ڈویلپرز نے اگلے پانچ سالوں میں ہوائی اڈے کے شعبے میں تقریباً 98,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا نشانہ رکھا ہے
Posted On:
15 DEC 2022 2:34PM by PIB Delhi
ہوائی اڈوں کے بنیادی ڈھانچے کی اپ گریڈیشن/جدید کاری ایک مسلسل عمل ہے اور یہ عمل ائیرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) اور دیگر ہوائی اڈے کے ڈویلپرز کی طرف سے وقتاً فوقتاً زمین کی دستیابی، تجارتی عملداری، سماجی و اقتصادی تحفظات، ٹریفک کی مانگ/ایئر لائنز کی ایسے ہوائی اڈوں پر/سے کام کرنے کی خواہش پر منحصر ہوتا ہے۔ ائیرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) اور دیگر ہوائی اڈے کے ڈویلپرز نے دیگر سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ موجودہ ٹرمینلز، نئے ٹرمینلز اور رن ویز کو مضبوط بنانے کے لیے اگلے پانچ سالوں میں ہوائی اڈے کے شعبے میں توسیع اور ترمیم کے لیے تقریباً 98,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا ہدف رکھا ہے۔
شہری ہوابازی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل نے شہری ہوابازی کی ضرورت (سی اے آر) سیکشن - 4، ایروڈوم معیارات اور لائسنسنگ، سیریز B، حصہ I مورخہ 26 اگست 2015 کو جاری کیا ہے، جس پر 8 نومبر 2018 کو ایروڈرومز کے بنیادی ڈھانچے کی ضروریات کو طے کرنے کے لیے نظر ثانی کی گئی تھی۔ سی اے آر بین الاقوامی معیارات اور ایروڈرومز کے لیے تجویز کردہ طریقہ کار پر مبنی ہے جیسا کہ بین الاقوامی شہری ہوابازی تنظیم کے ذریعے شہری ہوا بازی کے کنونشن کے ضمیمہ - 14 میں شائع کیا گیا ہے۔
نو (09) آپریشنل گرین فیلڈ ہوائی اڈوں کی پروجیکٹ لاگتیں ہیں: - درگاپور-670 کروڑ روپے، شرڈی-320 کروڑ روپے، پاکیونگ 553.53 کروڑ روپے، کنور- 2342 کروڑ روپے، کالابوراگی- 175.57 کروڑ روپے، اوروکل (کرنول)- 187 کروڑ روپے، سندھو درگ- 520 کروڑ روپے، کشی نگر- 448 کروڑ روپے اور ڈونی پولو، ایٹا نگر، 646 کروڑ روپے۔ مزید برآں، دہلی، بنگلور، حیدرآباد، لکھنؤ، منگلورو، گوہاٹی اور احمد آباد ہوائی اڈوں نے 25-2019 کی مدت کے لیے بالترتیب 10,550 کروڑ روپے، 13,552 کروڑ روپے، 6,288 کروڑ روپے، 1,383 کروڑ روپے، 567 کروڑ روپے، 1,232 کروڑ روپے اور 376 کروڑ روپے کا سرمایہ خرچ کیا ہے۔
مزید برآں مختلف ہوائی اڈوں پر ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کی طرف سے کئے گئے بڑے کاموں کی تفصیلات منسلک ہیں۔
ضمیمہ
نئے ہوائی اڈوں/ نئی ٹرمینل بلڈنگ کے لیے بڑے کام – جاری ہیں۔
نمبر شمار
|
ریاست
|
ایئرپورٹ
|
کام کانام
|
منظور شدہ لاگت (کروڑ روپئے میں)
|
1
|
انڈمان ونکوبار
|
بورڈ بلیئر
|
این آئی ٹی بی اور اس سے منسلک کاموں کی تعمیر
|
707.73
|
2
|
آندھراپردیش
|
وجئے واڑا
|
این آئی ٹی بی کی تعمیر بشمول ایپرن، اے ٹی سی ٹاور اور وجئے واڑہ ہوائی اڈے پر متعلقہ کام
|
611.80
|
3
|
اروناچل پردیش
|
تیزو
|
تیزو ایئرپورٹ، اروناچل پردیش کا آپریشنلائزیشن/ اپ گریڈیشن۔
|
67.74
|
4
|
بہار
|
دربھنگہ
|
دربھنگہ ہوائی اڈے کی ترقی
ایس ایچ: موجودہ پری انجینئرڈ ٹرمینل بلڈنگ آئی/سی سول، الیکٹریکل، فائر فائٹنگ،ایچ وی اے سی / وی آر ایف، ایئرپورٹ سسٹم، آئی ٹی سسٹم، کار پارکنگ اور سڑکیں، باؤنڈری وال، سٹی سائیڈ ڈیولپمنٹ اور دیگر متعلقہ کاموں کی توسیع بشمول موجودہ ٹرمینل میں ترمیم ڈیزائن اور تعمیر کی بنیاد پر تعمیر
|
36.94
|
5
|
بہار
|
پٹنہ
|
پٹنہ ہوائی اڈے پر نئی گھریلو ٹرمنل عمارت اور دیگر ڈھانچے (فیز I اور II) کی تعمیر۔
|
1216.90
|
6
|
پٹنہ
|
متعلقہ ریاستی حکومت ہینگرز، فلائنگ کلب بلڈنگ، وی آئی پی لاؤنج بلڈنگ اور دیگر متعلقہ کام۔
|
7
|
پٹنہ
|
اے ٹی سی کنٹرول بلاک، ٹیکنیکل بلاک فائر اسٹیشن اور کارگو بلاک کی تعمیر۔
|
8
|
گجرات
|
دھولیرا
|
دھولیرا، احمد آباد (گجرات) میں نئے گرین فیلڈ ہوائی اڈے کی ترقی۔
|
1305.00
|
9
|
راجکوٹ
|
ہیراسر (راجکوٹ) میں گرین فیلڈ ہوائی اڈے کی تعمیر۔
|
1405.00
|
10
|
سورت
|
سورت ہوائی اڈے پر ٹرمنل بلڈنگ کی توسیع۔
|
353.25
|
11
|
سورت میں ایپرن کی توسیع اور متوازی ٹیکسی ٹریک کی تعمیر۔
|
12
|
سورت ہوائی اڈے پر ٹرمنل عمارت کے سامنے شامیانے کی تعمیر۔
|
13
|
گوا
|
گوا
|
موجودہ مربوط ٹرمنل عمارت کی توسیع۔
|
255.69
|
14
|
لداخ (یو ٹی)
|
لیہہ
|
لیہہ ہوائی اڈے پر متعلقہ نئی ٹرمنل عمارت۔
|
480.33
|
15
|
مدھیہ پردیش
|
گوالیار
|
گوالیار ہوائی اڈے پر سول انکلیو کی توسیع
گوالیار ہوائی اڈے پر ٹرمنل بلڈنگ، ذیلی عمارتوں، کار پارکنگ، سٹی سائیڈ ڈیولپمنٹ اور دیگر متعلقہ کاموں کی تعمیر
|
446.12
|
16
|
گوالیار ہوائی اڈے، گوالیار پر 09 نمبر اے بی-321 قسم کے ہوائی جہاز کی پارکنگ کے لیے متعلقہ کام سمیت ایپرن اور لنک ٹیکسی کی تعمیر
|
17
|
مدھیہ پردیش
|
جبل پور
|
اے بی-320 قسم کے طیاروں کے لیے جبل پور ہوائی اڈے کی اپ گریڈیشن
ایس ایچ ٹرمنل کی نئی عمارت۔
|
412.24
|
18
|
19
|
منی پور
|
امپھال
|
امپھال بین الاقوامی ہوائی اڈے، امپھال، منی پور میں نئی مربوط ٹرمنل بلڈنگ، کنٹرول ٹاور کم ٹیکنیکل بلاک، ایپرن، لنک ٹیکسی وے اور اس سے وابستہ کاموں کی تعمیر
|
499.00
|
20
|
مہاراشٹرا
|
کولہاپور
|
نئی ٹرمنل بلڈنگ کی تعمیر۔
|
71.72
|
21
|
پُنے
|
نئی مربوط ٹرمنل عمارت کی تعمیر۔
|
475.39
|
22
|
اڈیشہ
|
بھونیشور
|
لنک عمارت کی تعمیر۔
|
87.21
|
23
|
تملناڈو
|
چنئی
|
چنئی ہوائی اڈے (فیز-II)، چنئی ہوائی اڈے کی جدید کاری۔
|
2467.00
|
24
|
تملناڈو
|
تریچی
|
تریچی ہوائی اڈے پر نئی ٹرمنل عمارت، ایپرن، اے ٹی سی کمپلیکس کی تعمیر۔
|
951.00
|
25
|
توتیکورن
|
توتیکورن ہوائی اڈے کی ترقی
ایس ایچ: نئی ٹرمنل عمارت کی تعمیر، اے ٹی سی ٹاور کم ٹیکنیکل بلاک، فائر اسٹیشن اور اس سے وابستہ کام بشمول توتیکورن ہوائی اڈے پر رکھ رکھاؤ، آپریشن اور اے آئی سی ایم سی
|
380.87
|
26
|
توتیکورن ہوائی اڈے کی ترقی
ایس ایچ: بلاسٹ پیڈ، آر ای ایس اے، ٹیکسی وے، ایپرن، جی ایس ای ایریا، آئسولیشن بے اور متفرق کام کے ساتھ رن وے کی توسیع۔
|
27
|
اترپردیش
|
ایودھیا
|
ایودھیا ہوائی اڈے کی ترقی، اتر پردیش۔
ایس ایچ. پری انجینئرنگ عمارت (پی ای بی) کی تعمیر اور دیگر متعلقہ کام ڈیزائن اور تعمیر کی بنیاد پر (ای پی سی)
|
328.00
|
28
|
ایودھیا ہوائی اڈے کی ترقی، اترپردیش۔
ایس ایچ. ڈیزائن اور تعمیر کی بنیاد (ای پی سی) پر آپریشنل ایریا میں فرش، گریڈنگ اور دیگر کام
|
29
|
اترپردیش
|
گورکھپور
|
گورکھپور سول انکلیو، گورکھپور میں مسافر ٹرمینل بلڈنگ کی توسیع
|
26.87
|
30
|
کانپور
|
کانپور (چکیری) ہوائی اڈے کی ترقی
|
168.87
|
31
|
سہارنپور
|
سرساوا میں سول انکلیو کی ترقی
|
80.00
|
32
|
فرست گنج
|
سول آپریشنز کے لیے فرست گنج ہوائی اڈے کی ترقی
|
25.24
|
33
|
میرپور
|
میر پور میں ہوائی اڈے کی ترقی
|
44.51
|
34
|
اتراکھنڈ
|
دہرہ دون
|
دہرادون ہوائی اڈے پر گھریلو مسافر ٹرمنل عمارت کی تعمیر
|
456.86
|
یہ معلومات شہری ہوا بازی کے وزیر مملکت جنرل (ڈاکٹر) وی کے سنگھ (ریٹائرڈ) نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ م ع۔ع ن
(U: 13870)
(Release ID: 1883869)
Visitor Counter : 119