سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قومی شاہراہوں پر بیریکیڈ

Posted On: 15 DEC 2022 2:38PM by PIB Delhi

روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے  لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں درج ذیل معلومات فراہم کیں۔

زیر تعمیر پروجیکٹوں میں کام کی جگہ کو ٹریفک کی جگہ سے الگ کرنے یعنی باقاعدہ ٹریفک کی نقل و حرکت کے لیے استعمال ہونے والی جگہ کی خاطر قومی شاہراہوں پر بیریکیڈنگ فراہم کی جاتی ہے ۔ تعمیراتی کاموں کی ضرورت کے مطابق عارضی طور پر بیریکیڈنگ فراہم کی جاتی ہے۔

قومی شاہراہوں پر بیریکیڈنگ بعض اوقات ریاستی حکومت کے حکام کے ذریعہ امن و امان یا مخصوص مدت کے لیے دیگر ضروریات کے لیے کی جاتی ہے۔

انڈین روڈ کانگریس (آئی آر سی) کے معیارات اور رہنما خطوط میں قومی شاہراہوں پر بیریکیڈنگ  لگانے کا انتظام ہے۔ ایم او آر ٹی ایچ کی لاگو کرنے والی ایجنسیاں اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ تعمیراتی علاقوں میں آئی آر سی کے معیارات اور سڑک ٹریفک اور ٹھیکیدار کے اہلکاروں کی حفاظت کے لیے رہنما خطوط کے مطابق بیریکیڈنگ فراہم کی جائیں۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 13857


(Release ID: 1883859)
Read this release in: English , Tamil