سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

بی ایچ- سیریز کے تحت گاڑیوں کا رجسٹریشن

Posted On: 15 DEC 2022 2:40PM by PIB Delhi

روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے  لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں درج ذیل معلومات فراہم کیں۔

روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے  ملک بھر میں گاڑیوں کی بغیر کسی رکاوٹ کے منتقلی  کو آسان بنانے کے لیے 26 اگست، 2021 کو  جی ایس آر 594 (ای) جاری کیا تھا، جس کے تحت  مرکزی موٹر گاڑیوں کے ضابطے، 1989 میں ’’بھارت (بی ایچ) سیریز‘‘ نام سے ایک نیا رجسٹریشن نشان شامل کیا گیا ہے۔ یہ  15 ستمبر، 2021 سے نافذ العمل ہے۔  یہ ان شہریوں کے لیے رضاکارانہ بنیاد پر متعارف کرایا گیا ہے، جو  سرکاری دفاتر یا پرائیویٹ اداروں میں کام کرتے ہیں اور جن کے دفاتر  چار یا اس سے زیادہ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ہیں۔ مرکزی موٹر گاڑیوں کے ضابطے، 1989 کا نفاذ ریاستی حکومت / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کے دائرہ کار میں ہے۔

واہن 4.0 میں درج ڈیجیٹائزڈ ریکارڈ کے مطابق 5 دسمبر، 2022 تک بی ایچ سیریز کے تحت  گاڑیوں کے رجسٹریشن کا ریاست وار ڈیٹا درج ذیل ہے:

 

نمبر شمار

ریاست

کل

1

انڈمان اور نکوبار جزیرہ

404

2

اروناچل پردیش

42

3

آسام

905

4

بہار

1,414

5

چنڈی گڑھ

590

6

دہلی

4,074

7

گوا

553

8

گجرات

2,468

9

ہماچل پردیش

376

10

جموں و کشمیر

1,082

11

کرناٹک

4,714

12

مدھیہ پردیش

625

13

مہاراشٹر

13,625

14

منی پور

25

15

میگھالیہ

140

16

میزورم

5

17

ناگالینڈ

48

18

اوڈیشہ

4,601

19

پڈوچیری

16

20

راجستھان

5,615

21

سکم

34

22

تریپورہ

105

23

ڈی این ایچ اور ڈی ڈی مرکز کے زیر انتظام علاقے

31

24

اتر پردیش

5,698

25

مغربی بنگال

2,506

میزان

49,696

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

سرکاری دفاتر میں کام کرنے والے درخواست گزار، اپنے سرکاری آئی ڈی کارڈ کی بنیاد پر  بی ایچ سیریز کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔ پرائیویٹ سیکٹر میں کام کرنے والے ملازمین کو  کام کرنے کا سرٹیفکیٹ جمع کرنا ہوگا، جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہو کہ  ان کے ادارہ کے پاس  4 یا اس سے زیادہ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں دفاتر ہیں۔ فی الحال، بی ایچ سیریز کے تحت صرف نئی گاڑیوں کا ہی رجسٹریشن کیا جا رہا ہے۔ تاہم،  وزارت نے  بھارت (بی ایچ) سیریز رجسٹریشن والے نشان کے ضابطوں میں ترمیم کرنے کے یے 04 اکتوبر، 2022 کو  ایک ڈرافٹ نوٹیفکیشن جی ایس آر 672 (ای) جاری کیا ہے، جس کے تحت ریگولر رجسٹریشن نشان والی گاڑیوں کو بھی بی ایچ سیریز رجسٹریشن والے نشان میں تبدیل کیا جاسکتا ہے بشرطیکہ  اہل شہریوں  کے لیے درکار ٹیکس کی رقم ادا کر دی گئی ہو، یہ سہولت ان افراد کے لیے بھی ہے دستیاب ہے جو  ٹیکس کی ادائیگی کے بعد بی ایچ سیریز والے رجسٹریشن نشان کے لیے اہل ہیں۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 13859



(Release ID: 1883809) Visitor Counter : 109


Read this release in: English , Tamil