پنچایتی راج کی وزارت
ای –پنچایتوں کے بارے میں مشن موڈ پروگرام
Posted On:
14 DEC 2022 6:02PM by PIB Delhi
پنچایتی راج کے مرکزی وزیر مملکت جناب کپل موریشور پاٹل نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی ہے ۔
ای –پنچایتوں کے بارے میں مشن موڈ پروجیکٹ (ایم ایم پی ) کے تحت فنڈس کو مرکزی سطح کی معاونت کے لئے استعمال کیاجاتاہے ، تاکہ ای-پنچایت ایپلی کیشنز ، فیکلٹی کی مدد اورپروگرام سے متعلق بندوبست کیاجاسکے ۔ ای –پنچایت ۔ایم ایم پی کے تحت فنڈس کے سال کے لحاظ سے استعمال کی تفصیلات درج ذیل ہیں ؛
(کروڑروپے میں )
سال
|
استعمال شدہ فنڈز
|
2018-19
|
11.91
|
2019-20
|
7.50
|
2020-21
|
17.82
|
2021-22
|
11.71
|
2022-23*
|
7.61
|
*18دسمبر2022کے مطابق
پنچایتوں کے متعلقہ فریقوں اورشراکت داروں کے لئے تربیتی پروگراموں کی سہولت فراہم کرنے کے علاوہ ، پنچایت کی سطح پرٹکنالوجی کے موثر علاج کی حوصلہ افزائی کرنے کی غرض سے ، پنچایتوں کو ، مختلف تربیتی سامان اورای-گرام سوراج سے متعلق مختلف دستکاری کی اشیاڑ اور ضروری اشیاء یعنی کتابچے ، جلد حوالہ جاتی گائڈ ، آن لائن پنچایت موڈیول کے لئے کام کاج کے معیاری ضابطے وغیرہ دستیاب کرائے گئے ہیں ، اوریہ ای –گرا، سوراج کی ویب سائٹ (https://egramSwaraj.gov.in/) پربھی دستیاب ہیں ۔
ڈجیٹل انڈیا پروگرام کے تحت ، وزارت ، ای –پنچایت ایم ایم پی نافذ کررہی ہے ، اس کا مقصد پنچایتی راج اداروں کے کام کاج میں یکسر تبدیلی لاناہے ۔ای-پنچایتی ایم ایم پی کے تحت، پنچایتی راج کی وزارت نے ای گرام سوراج کا آغاز کیاہے ۔ یہ کام پرمبنی حساب کتاب کی ایک سادہ بنائی گئی ایپلی کیشن ہے تاکہ پنچایتوں کے کام کاج یعنی منصوبہ بندی ، بجٹ تیارکرنے اور حساب کتاب کے مختلف پہلوؤں کے امورکو حل کیاجاسکے ۔ ان علیحدہ علیحدہ کام کاج سے نمٹنے سے متعلق سابقہ ایپلی کیشنز کو سادہ بنانے کے لئے مقصد سے آپس میں یکجا کردیاگیاہے ۔
اس کے علاوہ پنچایتی راج اداروں کے بہترمالی بندوبست کو یقینی بنانے کی خاطر اور حساب کتاب کے بندوبست میں شفافیت اورجوابدہی میں اضافہ کرنے کی غرض سے ، وزارت نے ای-گرام سوراج کو سرکاری مالیاتی بندوبست سے متعلق نظام (پی ایف ایم ایس ) کے ساتھ مربوط کردیاہے ۔ اس کی بدولت گرام پنچائتیں ، فروخت کنندگان اور خدمات فراہم کرنے والوں کو آن لائن ادائیگیاں کرسکیں گی۔
ان سب کے علاوہ ، بنیادی سطح پر شفافیت اورجوابدہی کے عمل کو مستحکم بنانے کے مقصد سے ، وزارت نے ای –پنچایت -ایم ایم پی کے تحت ایک ایپلی کیشن -آڈٹ لائن کاآغاز کیاہے ۔ اس ایپلی کیشن کی بدولت پنچایتوں کے کھاتوں کا آن لائن آڈٹ کیاجاسکے گااوراندرونی اوربیرونی آڈٹ کے بارے میں تفصیلی معلومات کو درج کیاجاسکے گا۔
***********
(ش ح ۔ ع م ۔ ع آ)
U -13845
(Release ID: 1883713)
Visitor Counter : 169