پنچایتی راج کی وزارت
پنچایت ترقیاتی انڈیکس
Posted On:
14 DEC 2022 6:09PM by PIB Delhi
پنچایتی راج کے مرکزی وزیرمملکت جناب کپل موریشور پاٹل نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی ہے ۔
پنچایتی ترقیاتی انڈیکس یعنی اشاریہ (پی ڈی آئی) تیارکرنے کی غرض سے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔اس کمیٹی میں حکومت ہند اورریاستی سرکاروں کی مختلف وزارتوں اورمحکموں کے ممبران شامل ہیں ۔ پائیدارترقی کے اہداف کو علاقائی رنگ دینے سے متعلق 9موضوعات کے بارے میں مقامی علامتی فریم ورک تیارکئے گئے ہیں ۔ تاکہ پنچایتی ترقیاتی انڈیکس اور دیگر ایس ڈی جیز کی پیش رفت کی پیمائش کی جاسکے ۔ پی ڈی آئی کو وضع کرنے کی غرض سے ، جموں وکشمیر سمیت کسی ریاست اور مرکز کے زیرانتظام علاقے کی مقامی علامات تیارنہیں کی گئی ہیں ۔
وزارت ، یہ اسکیم پنچایتی راج اداروں کے منتخبہ نمائندوں اور عہدیداروں کی صلاحیت سازی کے لئے نافذ کررہی ہے ۔ حکومت نے پنچایتی راج اداروں کومستحکم بنانے کے مقصد سے منتخبہ نمائندوں اورعہدیداروں کی صلاحیت سازی اور تربیت پرتوجہ مرکوز کرتے ہوئے 23-2022سے 26-2025 تک کے نفاذ کے لئے اصلاح شدہ راشٹریہ گرام سوراج ابھیان کو منظوری دی ہے ۔
***********
(ش ح ۔ ع م ۔ ع آ)
U -13844
(Release ID: 1883692)
Visitor Counter : 153