محنت اور روزگار کی وزارت

محنت اور روزگار کے مرکزی وزیر بھوپیندر یادو نے نئی دہلی کے روہنی میں ای ایس آئی سی ڈینٹل کالج اور اسپتال کے چوتھے بیچ کی گریجویشن تقریب میں شرکت کی


مرکزی وزیر ورکروں کے لئے طبی خدمات کی آسان رسائی کی خاطر ایک بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا

Posted On: 15 DEC 2022 8:56AM by PIB Delhi

نئی دہلی کے سری فورٹ آڈیٹوریم میں آج روہنی میں واقع  ایمپولائز اسٹیٹ انشورینس کارپوریشن ایس ایس آئی سی کے ڈینٹل کالج اور اسپتال  کے 2015 اور2016 کے بیچ کے طلبا کی گریجویشن تقریب منعقد ہوئی جس میں محنت اور روزگار ماحولیات ،جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔اس موقع پر محنت ، روزگاراور پیٹرولیم اور قدرتی گیس   کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی ،محنت اور روزگار کی وزارت میں سکریٹری محترمہ آرتی آہوجا ،محنت اور روزگار کے وزیر ڈاکٹر راجیندر کمار،ای ایس آئی سی کے ڈی جی اور پروفیسر ڈاکٹر مہیش ورما  بھی اس موقع پر موجود تھے جو گروگوبند سنگھ اندرپرستھ یونیوورسٹی دہلی کے وائس چانسلر ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001S3J1.jpg

مرکزی وزراء نے ای ایس آئی سی ڈینٹل کالج کے گریجویٹ کو میریٹ سرٹیفکیٹ اوراسکرولس عطا کئے۔نوجوان گریجویٹس کو مبارکباد دیتے ہوئے جناب بھوپیندر یادو نے کہا کہ معاشرے کی خدمت کرنے کے لئے طبی خدمات بہترین راستہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت نےملک کے ورکروں کے لئے طبی خدمات تک آسان رسائی کے لئے ایک بنیادی ڈھانچہ تشکیل دینے پر توجہ دی ہے۔

محنت اور روزگار کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نےطلباسے  اپنے خطاب کے دوران ان کوششوں کی تعریف کی جو ضرورت مندوں کی خدمت کرنے کے لئے کووڈ-19 کے غیر یقینی دور کے وقت ای ایس  آئی سی کے ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے کی طرف سے انجام دی گئی تھی۔

محنت اور روزگار کی وزارت کی سکریٹری محترمہ آرتی آہوجا نے کہا کہ سماجی سیکورٹی کوڈ کا نفاذ ای ایس آئی اسکیم کے تحت ورکروں کی تعداد میں کئی گنا اضافہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ای ایس آئی سی کا کام آنے والے دور میں کئی گنا بڑھنے جارہا ہے جس کے لئے ای ایس آئی سی کو تیار رہنا چاہئے ۔

ای ایس آئی سی کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ ای ایس آئی سی ایک بڑا رول ادا کرنے جارہا ہے کیونکہ غیر منظم سیکٹر کے مزدوراس وقت ای ایس آئی اسکیموں کے دائرے میں آجائیں گے جب  ایک مرتبہ سوشل سیکورٹی کوڈ  نافذ ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ای ایس آئی سی کےایکو نظام میں زبردست اضافہ ہونے جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ای ایس آئی سی طبی خدمات میں جدید اختراع کا استعمال کرتے ہوئے ایک وژن کے ساتھ کام کررہا ہے تاکہ میڈیکل کالجز اور اسپتالوں میں ڈاکٹروں کو بہترین تربیت اور بہترین قسم کے آلات فراہم کئے جاسکیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0026ESM.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0038BSJ.jpg

دہلی کے روہنی میں ای ایس آئی سی ڈینٹل کالج حکومت ہند کی محنت اور روزگار کی وزارت کی نگرانی میں سال 2010 میں قائم کیا گیا تھا ۔ یہ کالج دانتوں اور طبی تعلیم میں کارپوریشن کا پہلا قدم تھا

ای ایس آئی سی ڈینٹل کالج دہلی این سی آر کے علاقے میں تیسرا سرکاری ڈینٹل کالج ہے جس میں فی الحال سالانہ ان  62  طلبا کو داخلہ دیا جاتاجنہیں ڈینٹل سرجری  کورس کے  بیچلر کےلیے داخلہ دیا جاتا ہے۔ یہ کالج گرو گوبند سنگھ اندرا پرستھ یونیورسٹی سے منسلک ہے۔ کالج کو 2014 میں ڈی سی آئی کی طرف سے اس کالج کی تنظیمیں نو کی گئی تھی اور یہ کونسل کی طرف سے مقرر کئے گئے کورس کے ڈھانچے کی پیروی کرتا ہے۔یہ کالج  300 بستروں پر مشتمل اسپتال کے ساتھ بھی منسلک ہے جس کے احاطے میں جدید آپریٹنگ رومز اور 10 بستروں پر مشتمل آئی سی یو کے علاوہ مختلف طبی شعبوں میں بیرونی مریضوں کی سہولیات بھی ہیں ۔ 2015-16 بیچ کے 68 طلباء آج فارغ التحصیل ہوئے اور انہیں سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔

گریجویشن ڈے کی تقریب میں ای ایس آئی سی ڈینٹل کالج اور اسپتال ، روہنی کے ڈین ڈاکٹر ناگراج ایم ، ڈینٹل کالج کی فیکلٹی کے ارکان ،طلبا اور ان کے والدین نے شرکت کی ۔ اس  موقع پر محنت اور روزگار کی وزارت اور ای ایس آئی سی کے افسران بھی موجو د تھے۔

***********

ش ح ۔  ح ا ۔ م ش

U. No.13827



(Release ID: 1883628) Visitor Counter : 125


Read this release in: Tamil , English