بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزارت توانائی نے قومی توانائی کے تحفظ کا دن منایا


ہندوستان کی معزز صدر نے ملک میں ای-وہیکل نیویگیشن اور ای-موبلٹی کو فروغ دینے کے لیے ’ای وی یاترا‘ ویب پورٹل اور موبائل ایپ کا آغاز کیا

عزت مآب صدر جمہوریہ ہند نے نیشنل انرجی کنزرویشن ایوارڈ اور نیشنل انرجی ایفیشنسی انوویشن ایوارڈ پیش کیے

Posted On: 14 DEC 2022 5:54PM by PIB Delhi

عزت مآب صدر جمہوریہ ہند، محترمہ دروپدی مرمو، جناب آر کے سنگھ، بجلی، نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر، جناب کرشن پال، بجلی اور بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت جناب آلوک کمار، سکریٹری (بجلی) نے نیشنل انرجی کنزرویشن ایوارڈ اور نیشنل انرجی ایفیشنسی انوویشن ایوارڈ کے موقع پر منعقدہ توانائی کے تحفظ کے موضوع پر ہونے والے پینٹنگ مقابلہ میں قومی سطح پر جیتنے والوں کو مبارکباد پیش کی۔

محترمہ دروپدی مرمو، عزت مآب صدر ہند، جناب آر کے سنگھ، بجلی، نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر، جناب کرشن پال، بجلی اور بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت جناب آلوک کمار، سکریٹری (بجلی) نے ای وی یاترا ویب پورٹل کا آغاز کیا۔

اس موقع پر، ہندوستان کی عزت مآب صدر محترمہ دروپدی مرمو نے ملک میں ای-موبلٹی کو اپنانے کی حوصلہ افزائی کے لیے ’ای وی یاترا‘ ویب پورٹل اور اس کی موبائل فون ایپلیکیشن کا آغاز کیا۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ یہ سب کی اولین ترجیح ہے کہ آنے والی نسلیں آلودگی سے پاک ماحول میں سانس لیں، اچھی طرح ترقی کریں اور صحت مند زندگی گزاریں۔ صاف ہوا میں سانس لینا بنیادی انسانی حق ہے۔

عزت مآب صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے کہا کہ ماحولیات کے تحفظ سے بہت سے انسانی حقوق کی حفاظت کی جا سکتی ہے اور لوگوں کو تاکید کی کہ وہ اسے اولین ترجیح کے طور پر لیں تاکہ آنے والی نسل آلودگی سے پاک ہوا میں سانس لے سکے۔ صدر مملکت نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اور گلوبل وارمنگ کے چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے توانائی کا تحفظ عالمی اور قومی ترجیح ہے۔

اس موقع پر جناب آر کے سنگھ، مرکزی وزیر برائے بجلی، نئی اور قابل تجدید توانائی نے کہا کہ یہ کارکردگی، حصول اور تجارتی اسکیم کی دہائی ہے۔ اس کے نتیجے میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں 106 ملین ٹن سالانہ کی کمی واقع ہوئی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہم نے تعمیراتی شعبے میں توانائی کی بچت کے لیے بڑے اقدامات کیے ہیں۔ ہم نے انرجی کنزرویشن بلڈنگ کوڈ اور ایکو نیواس کو لاگو کیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ دونوں رہائشی اور تجارتی عمارتوں کا احاطہ کریں گے۔

یہ تقریب ملک بھر کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ منعقد کی گئی تھی اور پینٹنگ مقابلے کے ایوارڈ یافتگان این ای سی اے-2022 کو دیکھنے کے لیے وہاں جمع ہوئے تھے۔

این ای سی اے ایوارڈز صنعت، ٹرانسپورٹ، بلڈنگ، انسٹی ٹیوشن اور آلات سمیت مختلف شعبوں سے بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو پیش کیے گئے۔ این ای ای آئی اے ایوارڈز صنعت اور ٹرانسپورٹ کے زمرے کے تحت اختراع کاروں کو پیش کیے گئے۔

اس سے قبل، توانائی کے تحفظ پر ریاستی سطح کے پینٹنگ مقابلوں کا انعقاد 14 سے 20 نومبر 2022 تک ملک بھر میں کیا گیا تھا جس کا اختتام 11 دسمبر 2022 کو نئی دہلی میں قومی سطح کے پینٹنگ مقابلے میں ہوا۔ اس سال، ہندوستان بھر سے 40 لاکھ سے زیادہ بچوں نے 2 گروپوں یعنی گروپ A (8ویں، 9ویں اور 10ویں کلاس) اور گروپ B (5ویں، 6ویں اور 7ویں کلاس) میں پینٹنگ مقابلے میں حصہ لیا۔

جناب کرشن پال، بجلی اور بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت اور جناب آلوک کمار، سکریٹری (بجلی) حکومت ہند نے بھی اس موقع پر شرکت کی۔

*************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 13824


(Release ID: 1883614) Visitor Counter : 133


Read this release in: English , Hindi , Kannada