امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مردم شماری 2021 میں تاخیر

Posted On: 14 DEC 2022 6:03PM by PIB Delhi

داخلی امور کے وزیر مملکت جناب نتیہ نند رائے کے ذریعہ آج راجیہ سبھا میں دیے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ  مردم شماری 2021 کے اہتمام کے لیے حکومت کے ارادے کو 28 مارچ 2019 کو گزٹ آف انڈیا میں نوٹیفائی کیا گیا تھا۔ کووِڈ-19 وبائی مرض کے پھوٹ پڑنے کی وجہ سے، مردم شماری 2021 اور اس سے متعلق فیلڈ کی سرگرمیوں کو آئندہ احکامات جاری ہونے تک ملتوی کر دیا گیا۔ انتظامی اکائیوں کی حدود کو منجمد کرنے کی تاریخ میں توسیع کرکے اسے 31 دسمبر 2022 تک بڑھا دیا گیا ہے۔

اعداد و شمار جمع کرنے کے لیے موبائل اور ویب ایپلی کیشنز اور مردم شماری سے متعلق مختلف سرگرمیوں کی انتظام کاری اور نگرانی کے لیے ایک پورٹل (سی ایم ایم ایس) تیار کیا گیا ہے۔ موبائل ایپلی کیشنوں، ویب ایپلی کیشنوں، سی ایم ایم ایس پورٹل اور متعلقہ سرگرمیوں کی ترقی کے لیے اب تک 24.84 کروڑ روپئے کے بقدر سرمایہ خرچ کیا جا چکا ہے۔

******

ش ح۔ا ب ن۔ م ف

U-NO.13821


(Release ID: 1883550) Visitor Counter : 172


Read this release in: English , Tamil