خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قومی دارالاطفال اسکیم سے متعلق اپ ڈیٹ

Posted On: 14 DEC 2022 3:11PM by PIB Delhi

نئے منظور شدہ مشن شکتی کے تحت، نیشنل کریچ اسکیم (قومی دارالاطفال اسکیم) پر نظر ثانی کی گئی ہے اور اسے پالنا اسکیم کے طور پر شامل کیا گیا ہے تاکہ کام کرنے والی ماؤں کے بچوں (6 ماہ سے 6 سال) کے لیے دن کی دیکھ بھال کی سہولیات فراہم کی جائیں اور بچوں کی غذائیت اور صحت کی حالت کو بہتر بنایا جا سکے۔

مالی سال 2020-21 کے لیے قومی دارالاطفال اسکیم کے لیے کل مختص بجٹ 75 کروڑ روپے تھا اور مالی سال 2021-22 کے لیے تمام ریاستوں/ مرکز زیر انتظام علاقوں کے لیے 53 کروڑ روپے تھا۔

خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔

 **************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 13807


(Release ID: 1883537) Visitor Counter : 114


Read this release in: English , Tamil