اقلیتی امور کی وزارتت

اقلیتوں کی ترقی کے لیے اقلیتی امور کی وزارت کی مختلف اسکیمیں

Posted On: 14 DEC 2022 2:56PM by PIB Delhi

اقلیتی امور کی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت ہنر مندی کی ترقی اور صنعت کاری کی وزارت، ٹیکسٹائل کی وزارت، ثقافت کی وزارت، خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت، دیہی ترقی کی وزارت اور تعلیم کی وزارت وغیرہ کے ذریعے اقلیتوں، خاص کر معاشی طور پر کمزور اور سماج کے کم مراعات یافتہ طبقوں سمیت ہر طبقے کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے مختلف اسکیمیں نافذ کر رہی ہے۔

مندرجہ بالا کے علاوہ، اقلیتی امور کی وزارت (ایم او ایم اے) ملک میں مسلمانوں سمیت چھ نامزد اقلیتوں کی بہتری کے لیے مختلف اسکیمیں نافذ کرتی ہے۔ مسلم کمیونٹیز سے فائدہ اٹھانے والوں کا ایک بڑا حصہ پسماندہ طبقات سے تعلق رکھتا ہے جنھیں پسماندہ مسلمان بھی کہا جاتا ہے۔ ایم او ایم اے کی طرف سے لاگو کی گئی فلاحی اسکیمیں سب سے زیادہ غریب افراد کو نشانہ بناتی ہیں۔

پردھان منتری وراثت کا سموردھن (پی ایم وکاس) ایم او ایم اے کی ایک اسکیم ہے جو نامزد اقلیتوں کو نشانہ بناتی ہے جس میں پسماندہ مسلمانوں سمیت تمام برادریوں کے پسماندہ طبقات/ زمروں سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت کاریگر برادریوں اور ان کے خاندانوں پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے۔

 **************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 13804



(Release ID: 1883434) Visitor Counter : 113


Read this release in: English , Gujarati , Tamil