وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

ماہی پروری اور آبی پودوں کے بنیادی ڈھانچے سے متعلق ترقیاتی فنڈ کی صورتحال

Posted On: 13 DEC 2022 7:14PM by PIB Delhi

ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا ہے کہ ماہی پروری کے محکمہ، ماہی پروری،  مویشی پروری  اور دودھ کی پیداوار کی وزارت نے مالی سال 2019 -2018 کے دوران 7522.48 کروڑ روپے کے کل فنڈ سائز کے ساتھ ماہی پروری اور آبی پودوں کی بنیادی ڈھانچے کی ترقی سے متعلق  فنڈ(ایف آئی ڈی ایف) بنایا ہے۔ ایف آئی ڈی ایف اسکیم  پانچ فیصد سے کم  سود کی شرح  سالانہ  نوڈل  لوننگ  اداروں  (این ایل ایز)  کے ذریعہ رعایتی  مالیات فراہم کرنے کے لئے  سالانہ 3 فیصد تک  سودی رعایت  کے توسط سے نشان زد ماہی پروری  کے بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کی ترقی کے لئے ریاستی حکومتوں/ مرکز زیرانتظام علاقے کی اور ریاستی اداروں  سمیت  اہل اداروں (ای ایز) رعایتی  امداد  فراہم کی جاتی ہے۔  ایف آئی ڈی ایف کے مقاصد ہیں؛ (i) کیپچر اینڈ کلچر فشریز انفراسٹرکچر کی تخلیق اور جدید کاری، (ii) سمندری آبی نباتات کے بنیادی ڈھانچے کی تخلیق ، (iii) اندرون ملک  ماہی پروری کے ڈھانچے  کی تخلیق اور جدید کاری، (iv) انفراسٹرکچر سپورٹ کے ذریعے فصل کے بعد ہونے والے نقصانات کو کم کرنا اور گھریلو مارکیٹنگ کی سہولیات کو بہتر بنانا، (v) وسائل کے فرق کو پر کرنا اور جاری بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی تکمیل میں سہولت فراہم کرنا ہے۔

************

ش ح۔ ع ح ۔ رض

U. No.13788



(Release ID: 1883360) Visitor Counter : 97


Read this release in: English