وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
ڈیری فارمنگ کا فروغ
Posted On:
13 DEC 2022 7:12PM by PIB Delhi
مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیرجناب پرشوتم روپالا نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ڈیری فارمنگ کے لئے کسانوں کو مدد فراہم کرنے اور اس کی ترقی کی غرض سے مویشی پروری اور ڈیری کا محکمہ حسب ذیل اسکیمیں نافذ کررہا ہے۔ ان میں راشٹریہ گوکل مشن ڈیری ترقی کے لئے قومی پروگرام ،ڈیری کے بنیادی ڈھانچے کے فروغ کا فنڈ ، ریاستی کو آپریٹو سوسائیٹیز کے لئے مدد اور کسانوں کی پیداوار کرنے والی تنظیموں کو مدد کے علاوہ ڈیری صنعت کاری ڈیولپمینٹ اسکیم ( 31 مارچ 2020 سے منقطع کردی گئی تھی) اور مویشی پروری کے بنیادی ڈھانچے کے فروغ کا فنڈ شامل ہیں۔ مویشی پروری اور ڈیری کے ذریعہ لاگو کی جارہی ان اسکیموں کے فائدے 8 کروڑ سے زیادہ ڈیری کسانوں کو حاصل ہوتے ہیں جو دودھ کی پیداوار اور پیداواریت میں اضافہ کرنے ،دودھ کی خریداری ،پروسیسنگ اور مارکیٹنگ نیز جدید ٹیکنالوجی کی شکل میں ڈیری کےکام میں مصروف عمل ہیں۔حکومت نے جانور پالنے والےایسے کسانوں کے لئے کسان کریڈٹ کارڈ میں سہولت فراہم کی ہے جنہیں اپنے کام کے لئے سرمائے کی ضرورت ہوتی ہے اور ان کی پونجی کی ضروریات کو پورا کیا جاتا ہے۔ان میں کسان یا تو انفرادی یا مشترکہ قرض لینے والے لوگ، مشترکہ ذمہ دار گروپس یا سیلف ہیلپ گروپس بشمول کرایہ دار کسان جن کے اپنےمالکان ہیں یا جو کرائے پر ہیں یا لیزپر شیڈ دیتے ہیں،ایسے کسان اس اسکیم کے تحت فائدے حاصل کرنے کے اہل ہیں۔
مویشی پروری اور ڈیری کے محکمے کے ذریعے لاگو کی جانے والی اسکیموں کے تحت دستیاب سود میں رعایت کا انتظام درج ذیل ہے:
- مویشی پروری بنیادی ڈھانچے کی ترقی کا فنڈ (اے ایچ آئی ڈی ایف) اس اسکیم کے تحت 3 فیصد سود کی امدادکی اسکیم کے تحت قرض حاصل کرنے والے مستفیدین کو دستیاب کرائی جاتی ہے۔
- اس اسکیم کے اجزاء میں سے ایک راشٹریہ گوکل مشن ہے تاکہ ہب اور اسپوک ماڈل سے متعلق نسل کو بڑھانے کے فارم کے قیام کو فروغ دینا ہے۔اسکیم کے تحت 50 فیصد پونچی سبسڈی اہل کاروباریوں (انفرادی/جے ایل جیز/ایف پی او/ ایس ایچ جیز اور سیکشن 8 کمپنیوں) کے لیے دستیاب ہے۔نسل کو بڑھانے کے فارم کےقیام کے تحت معاونت کرنے والے کاروباری افراد بھی مویشی پروری کے بنیادی ڈھانچے کے فروغ کے فنڈ کے تحت سود میں رعایت کے اہل ہیں۔
- ریاستی ڈیری کوآپریٹو اور فارمرز پروڈیوسرز آرگنائزیشن (ایس ڈی سی ایف پی او) کوامداد: اس اسکیم کے تحت مالی سال 2020-21 سے ورکنگ کیپیٹل لون پر سود میں رعایت کی شکل میں ایک بار کی امدادمتعارف کرائی گئی ہے۔
- ڈیری پروسیسنگ اور انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ فنڈ (ڈی آئی ڈی ایف) - یہ اسکیم دودھ کی پروسیسنگ، ویلیو ایڈیشن اور ٹھنڈک کی سہولیات کی تخلیق/مضبوطی کے مقصد سے لاگو کی جارہی ہے۔ اسکیم کے تحت،نبارڈ مارکیٹ سے فنڈ اکٹھا کرتا ہے اور نیشنل ڈیری ڈیولپمنٹ بورڈ اور نیشنل کوآپریٹو ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این سی ڈی سی) کے ذریعے 2.5 فیصد سود کی امداد کے ساتھ ڈیری کوآپریٹیو کو قرض فراہم کرتا ہے۔ مویشی پروری اور ڈیری کا محکمہ نیشنل بینک فار ایگریکلچر اینڈ رورل ڈیولپمنٹ (نبارڈ) کو 2.5فیصد سود کی امداد فراہم کرتا ہے۔
***********
ش ح ۔ ح ا ۔ م ش
U. No.13789
(Release ID: 1883353)
Visitor Counter : 190