کامرس اور صنعت کی وزارتہ

جناب پیوش گوئل نے ہند-برطانیہ ایف ٹی اے مذاکرات پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے برطانیہ کی  بین الاقوامی تجارت کی وزیر محترمہ کیمی بیڈینوک سے ملاقات کی


دونوں وزراء نے جاری ہند-برطانیہ ایف ٹی اے مذاکرات کے تئیں اپنی وابستگی کا اعادہ کیا

ہند-برطانیہ ایف ٹی اے دونوں ممالک کے درمیان ملازمتوں، سرمایہ کاری اور برآمدات کو فروغ دے گا

Posted On: 13 DEC 2022 7:33PM by PIB Delhi

تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل اور برطانیہ کی وزیر برائے بین الاقوامی تجارت محترمہ کیمی بیڈینوک، ایم پی نے آج نئی دہلی میں ہند-برطانیہ ایف ٹی اے مذاکرات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ملاقات کی۔ ہند-برطانیہ ایف ٹی اے مذاکرات کے دائرہ کار اور دو طرفہ تجارتی اور اقتصادی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں وزراء نے جاری ہند-برطانیہ ایف ٹی اے مذاکرات کے تئیں اپنی وابستگی کا اعادہ کیا جو دونوں ممالک کے درمیان ملازمتوں، سرمایہ کاری اور برآمدات کو فروغ دینے کی اپنی پوری صلاحیت کو کھول دے گا۔ واضح رہے کہ ہند-برطانیہ ایف ٹی اے مذاکرات کا چھٹا دور اس وقت نئی دہلی میں جاری ہے۔ مذاکرات کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ مذاکرات کو جلد از جلد مکمل کرنے کے مقصد سے اسے آگے بھی جاری رکھا جائے گا۔ دونوں وزراء نے مذاکراتی ٹیم پر زور دیا کہ وہ باہمی تعاون کے اصولوں اور ایک دوسرے کی حساسیت کے احترام اور متوازن، باہمی طور پر فائدہ مند، منصفانہ اور مساویانہ نتائج کی بنیاد پر اختلافات کو حل کرنے کے مقصد کے ساتھ متحد ہو کر کام کریں۔

دو طرفہ ملاقات کے بعد دونوں وزراء نے ہندوستان اور برطانیہ کے تاجروں سے بات چیت کی۔ تجارت اور صنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل نے نوٹ کیا کہ ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات پہلے ہی سے مضبوط ہیں اور پچھلے کچھ سالوں میں ان میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ ہندوستان نے اپنی ترقی کی کہانی کو آگے بڑھانے کے لیے برآمدات پر مبنی حکمت عملی اپنائی ہے جو جامع اور پائیدار ہے۔ حکومت ہند نے پی ایل آئی اسکیم، نیشنل انفرااسٹرکچر پائپ لائن، ترقیاتی مالیاتی ادارے اور غیر اسٹریٹجک سیکٹر پی ایس یوز کی نجکاری سمیت متعدد پالیسیاں اور اصلاحات مرتب کی ہیں اور ان پر عمل درآمد کیا ہے۔ اس کے علاوہ کاروبار کرنے میں آسانی سے متعلق متعدد اقدامات اٹھائے گئے ہیں جن میں طریقہ کار اور منظوریوں کا ڈیجیٹلائزیشن، طریقہ کار کو آسان بنانا، پرانے اور فرسودہ قوانین کا خاتمہ وغیرہ شامل ہیں۔ انہوں نے ہندوستان اور برطانیہ کے صنعت کاروں پر زور دیا کہ وہ دونوں ممالک کی اقتصادی خوشحالی کے لیے ان اقدامات سے فائدہ اٹھائیں۔

 

ش ح۔ م م - ج

Uno-13781

 



(Release ID: 1883324) Visitor Counter : 95


Read this release in: English , Marathi , Hindi