ریلوے کی وزارت
ہندوستانی ریلوے نے ریلوے ٹریک کے منصوبوں کی جلد تکمیل کو ترجیح دی
دو ہزار بائیس ٹریک کلومیٹرز (نئی لائنیں/گیج کی تبدیلی/ملٹی ٹریکنگ) رواں مالی سال میں مکمل ہوئے
وافر فنڈز کی فراہمی سمیت رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے توجہ مرکوز نقطہ نظراور سرگرم اقدامات
نومبر کے آخر تک جاری کام کی تکمیل ہوچکی ہے جو عام طور پر پچھلے سالوں میں مارچ کے مہینے میں مکمل ہو جاتا تھا
Posted On:
13 DEC 2022 6:32PM by PIB Delhi
ہندوستانی ریلوے لاجسٹکس کی یونٹ لاگت کو کم سے کم کرنے کی کوشش کی سمت میں کام کر رہی ہے۔ بعد ازاں ، ریلوے ٹریک سے متعلق ریل کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں پر بڑا زور دیا گیا ہے اور اس کے نتیجے میں، ایک رجحان واضح طور پر نظر آرہا ہے۔ ریلوے ٹریک کے منصوبوں کی پیشرفت یعنی نئی لائنیں، گیج کی تبدیلی اور ملٹی ٹریکنگ (ڈبلنگ/ٹرپلنگ) میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں دوگنا اضافہ ہوا ہے۔
اس مالی سال کے دوران 12 دسمبر 2022 تک، ریلوے نے نئی لائنوں کے 2022 ٹریک کلومیٹر( ٹی کے ایم) ، گیج کی تبدیلی اور ملٹی ٹریکنگ پروجیکٹ مکمل کیے ہیں۔
رواں مالی سال کے دوران آج تک، نئی لائن کی 109 ٹریک کلو میٹر ، 102ٹی کے ایم گیج کی تبدیلی اور 1811 ٹی کے ایم ملٹی ٹریکنگ مکمل ہو چکی ہے۔ تاہم گزشتہ مالی سال کے دوران یہ اعداد و شمار مارچ 2022 کے پہلے ہفتے تک پہنچ گئے تھے۔
دو ہزار نو سے دو ہزار چودہ کے دوران اوسط دوگنا کمیشننگ 375 کلومیٹر فی سال تھی۔ یہ 2022-2014 کے دوران بڑھ کر 1394 کلومیٹر فی سال ہو گیا۔ گزشتہ سال نومبر تک 756 کلومیٹر ڈبلنگ/ملٹی ٹریکنگ حاصل کی گئی تھی جو اس سال 1930 کلومیٹر تک پہنچ گئی ہے۔
انڈین ریلویز (آئی آر) نے پچھلے سال مارچ کے مہینے میں اور موجودہ مالی سال 2023-2022 میں 2000 کلومیٹر کاہدف حاصل کیا جبکہ آئی آر نے دسمبر کے دوسرے ہفتے میں اس ہدف کو عبور کر لیا ہے۔ پچھلے سال آئی آر نے 2904 کلومیٹر کا سب سے زیادہ کمیشننگ حاصل کیا ہے۔
شروع کیے گئے بڑے منصوبے یہ ہیں:
دوگنا/ ملٹی ٹریکنگ: داؤنڈ-گلبرگہ (225 کلومیٹر) – ممبئی-چنئی کا سنہری چوکور راستہ، وجئے واڑہ-گوڈیواڈا-بھیما ورم (221 کلومیٹر) ڈبلنگ – اے پی، سکندرآباد-محبوب نگر ڈبلنگ (85 کلومیٹر) – تلنگانہ۔ نیمچ-چتوڑ گڑھ ڈبلنگ – راجستھان اور مدھیہ پردیش، بلیا -غازی پور ڈبلنگ، ڈنکونی-چندن پور تیسری لائن، بندیل-بونچی، بونچی-شکتی گڑھ اور کھڑگ پور-نارائن گڑھ تیسری لائن-مغربی بنگال، حاجی پور-بچھاواڑہ ڈبلنگ (72 کلومیٹر) ۔بہار، کھڑگ پور، نارائن گڑھ تیسری لائن (20 کلومیٹر) – مغربی بنگال، بھاؤپور-پانکی چوتھی لائن (11 کلومیٹر) – اتر پردیش، کوروپپنتھارا – چنگاونم ڈبلنگ (27 کلومیٹر) – کیرالہ، جارنگھی-دانیہ ڈبلنگ – جھارکھنڈ، سمبل پور-تتلاگڑھ ڈبلنگ (182 کلومیٹر) -اوڈیشہ
گیج کی تبدیلی: احمد آباد-ہمت نگر-اودے پور گیج کی تبدیلی - راجستھان اور گجرات
نئی لائن: بھدراچلم-ستوپلی (56 کلومیٹر) – تلنگانہ۔
کولکتہ میٹرو: کولکتہ ایسٹ ویسٹ میٹرو کوریڈور پروجیکٹ کو پھول باگن سے سیالدہ تک (2.33 کلومیٹر) معیاری گیج پر مکمل کیا گیااور یہ14.07.2022 کو شروع ہوا تھا۔
بیدی پورٹ کے آخری چھوڑ کی رابطہ کاری کاکام مکمل ہوچکا ہے اور گجرات سرحدی پورڈ کی بڑی ایکویٹی(75فیصد) شراکت کے ساتھ 22 جولائی کو شروع ہواہے۔
واضح رہے کہ نئی لائن / دوگنا / گیج کی تبدیلی میں 2022-2021 کے دوران 2400 کلومیٹر کے ہدف کے مقابلے میں 2904 کلومیٹر کا ہدف حاصل کیا گیا تھا جو اب تک کی سب سے زیادہ (ڈی ایف سی کو چھوڑ کر)کمیشننگ تھی ۔
حکومت کی جانب سے ریل منصوبوں کے موثر اور تیزی سے نفاذ کے لیے کیے جانے والے مختلف اقدامات اس طرح ہیں (i) ترجیحی منصوبوں پر فنڈز مختص کرنے میں خاطر خواہ اضافہ (ii) زمینی سطح پر اختیارات کی تفویض- حال ہی میں بلاکس اور نان انٹر لاکڈ ورکنگ کی اجازت دینے کے اختیارات، بورڈ ٹو زونل ریلوے جس نے پروجیکٹوں کو دوگنا کرنے میں مدد کی ہے (iii) مختلف سطحوں پر پروجیکٹ کی پیشرفت کی قریبی نگرانی، اور (iv) زمین کے حصول، جنگلات اور جنگلی حیات کی منظوریوں میں تیزی لانے اور پروجیکٹس سے متعلق دیگر مسائل حل کرنے کے لیے ریاستی حکومتوں اور متعلقہ حکام کے ساتھ رابطہ۔
پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان:
پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان (این ایم پی) کو اکتوبر 21 میں عزت مآب وزیر اعظم نے شروع کیا تھا تاکہ بنیادی ڈھانچے کی نقل و حمل کے منصوبوں کی منصوبہ بندی اور عمل درآمد میں تغیراتی نقطہ نظر کو اپنایا جا سکے۔ این ایم پی کا مقصد بنیادی ڈھانچے کے شعبوں جیسے کہ ریلوے، جہاز رانی، شاہراہ ، ٹیلی مواصلات ، پائپ لائنز وغیرہ کے درمیان ہم آہنگی لانا ہے تاکہ ملٹی موڈل کنیکٹیویٹی کو فروغ دینے اور لاجسٹکس کی لاگت کو کم کرنے کے مجموعی مقصد کے ساتھ قیمتی قومی وسائل کو ضیاع سے بچایا جا سکے۔ ملک میں میک انڈیا پہل کے ساتھ لاگت میں کمی سے ہندوستانی مینوفیکچرنگ کی عالمی مسابقت میں خاطر خواہ بہتری آئے گی۔
ہندوستانی ریلوے نے اپنے پروجیکٹ کی منصوبہ بندی کے عمل میں فوری طور پر گتی شکتی کے اصولوں کو اپنایا ہے۔ بی آئی ایس اے جی- این کے تیار کردہ گتی شکتی جی آئی ایس پلیٹ فارم پر 342 سے زیادہ ریلوے پروجیکٹوں کی نقشہ سازی کی گئی ہے۔
ریلوے بورڈ میں ایک گتی شکتی ڈائریکٹوریٹ بنایا گیا ہے، اور ہندوستانی ریلوے کے تمام 68 ڈویژنوں میں گتی شکتی یونٹس بنائے گئے ہیں۔ اس کا مقصد منصوبے کی منصوبہ بندی اور عمل درآمد کے عنصر کے درمیان مکمل تال میل قائم کرنا ہے۔ ریلوے میں گتی شکتی ادارہ جاتی طریقہ کار مرکزی اور ریاستی حکومت دونوں کی دیگر تمام متعلقہ وزارتوں اور محکموں کے لیے سنگل ونڈو انٹرفیس ہے۔
*************
ش ح۔ ع ح۔ رض
U. No.13774
(Release ID: 1883283)
Visitor Counter : 156