صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

طلبہ کے لئے دماغی صحت کی مدد


این سی ای آر ٹی نے آیوشمان بھارت کے تحت اسکول ہیلتھ پروگرام کے زیر اہتمام جذباتی اور دماغی صحت سے متعلق ایک خصوصی طریقۂ  کار وضع کیا ہے

Posted On: 13 DEC 2022 5:38PM by PIB Delhi

دماغی صحت بیماریوں کے بوجھ کے ازالے کے لئے حکومت ہند ملک کے 704 ضلعوں میں نیشنل مینٹل ہیلتھ پروگرام کے تحت دسٹرکٹ مینٹل ہیلتھ پروگرام ( ڈی ایم ایچ پی) میں تعاون کر رہی ہے، جس میں اسکولوں اور کالجوں اور کام کرنے کی جگہوں پر ذہنی تناؤ سے نمٹنے کے لئے کاؤنسلنگ کے ذریعے کام کیا جاتا ہے اور خود کشی کی روک تھام کی خدمات  اور جانکاری، تعلیم اور مواصلات فراہم کر کے اس بارے میں بیداری لانے اور دماغی بیماریوں کو کلنک سمجھے جانے کے رجحان کو ختم کرنے کی کوشش کی جا تی ہے۔

آیوشمان بھارت کے تحت این سی ای آر ٹی نے اسکول  ہیلتھ پروگرام کے زیر اہتمام  ایک تفصیلی پیکیج کو فروغ دیا ہے، جس کا عنوان ہے -‘‘ اسکولی بچوں کے لئے ٹریننگ اور وسائل متن:  صحت اور بہبود’’اس میں دماغی صحت سے متعلق سرگرمیاں انجام دی جائیں گی۔

اسکولی بچوں میں دماغی بیماریوں کی ابتدائی مرحلے میں تشخیص کے بارے میں پبلک ہیلتھ فاؤنڈیشن آف انڈیا کے اشتراک سے موڈیولر ہینڈ بک تیار کی گئی ہے، جس میں اسکول جانے والے بچوں میں دماغی امراض کی تشخیص اور اس کے  علاج کے لئے رہنما خطوط درج ہیں ۔ یہ ہینڈ بک وزارت تعلیم نے 6؍ ستمبر 2022 کو جاری کی۔

وزارت تعلیم نے ‘ منو درپن’ نام سے ایک عملی اقدام کیا ہے، جو کووڈ کے بعد اور اس سے آگے بھی طلبہ ، اساتذہ اور خاندان والوں کو نفسیاتی مدد دینے  والی مختلف سرگرمیوں کا احاطہ کرتا ہے۔ منودرپن کے تحت ایک ویب پیکیج

(URL: http://manodarpan.education.gov.in)

تیار کیا گیا ، جس میں ایڈوائزری رہنما خطوط عام طور سے پوچھے جانے والے سوالات، پوسٹرز، ویڈیوز وغیرہ شامل ہیں۔ ایک قومی ٹال فری ہیلپ لائن 8448440632 قائم کی گئی، جو کووڈ کے دوران اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبہ کی کاؤنسلنگ کے لئے ہے۔

این سی ای آر ٹی  نے اپریل 2020 سے اسکول جانے والے بچوں کے لئے این سی ای آر ٹی کاؤنسلنگ سروس کا آغاز کیا تاکہ ملک بھر کے طلبہ اپنے معاملات پر بات کر سکیں۔ ملک بھر کے مختلف خطوں سے 270 کاؤنسلر مفت یہ خدمت فراہم کرتے ہیں۔ ‘ سہیوگ’ پر براہ راست بات چیت کے سیشن کئے  جاتے ہیں، جہاں بچوں کی دماغی صحت پر رہنمائی کی جاتی ہے۔ انہیں درجہ اول سے بارہویں درجےتک کے طلبہ کے لئے 12 پی ایم ای-ودیا، ڈی ٹی ایچ-ٹی وی چینلوں سے براہ راست نشر کیا جاتا ہے۔ تناؤ  اور گھبراہٹ سے نمٹنے کے لئے یوگا پر پہلے سے ریکارڈ کئے گئے یوگا ویڈیو یکم ستمبر 2020سے 12 ڈی ٹی ایچ-ٹی وی چینلوں سے ٹیلی کاسٹ کئے جاتے ہیں۔

سنٹرل بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) سنٹرلائزڈ ٹال-فِری ہیلپ لائن سے امتحانات سے قبل اور بعد ٹیلی کاؤنسلنگ کی خدمات فراہم کرتی ہے۔

حکومت ہند نے 10؍اکتوبر 2022 کو نیشنل ٹیلی مینٹل ہیلتھ پروگرام ( ٹیلی مانس) کا آغاز کیا ہے، جس کے تحت  ایک مرکزی ٹول فری ہیلپ لائن 

 

(14416 or 1800-891-4416).

کے ذریعے دماغی صحت سے متعلق خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔

حکومت نے آفیشیئل گزٹ میں نوٹیفکیشن مؤرخہ 4 دسمبر 2018 کے ذریعے مینٹل ہیلتھ کیئر ایکٹ 2017 کے تحت سنٹرل مینٹل ہیلتھ اتھارٹی قائم کی۔ آج کی تاریخ تک سنٹرل مینٹل ہیلتھ اتھارٹی کی چار مٹنگیں ہو چکی ہیں۔

وزارت تعلیم کی فراہم کردہ جانکاری کے مطابق نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (این سی ای آر ٹی) گیارہویں اور بارہویں درجے کے طلبہ کے لئے  نفسیات کی نصابی کتابیں تیار کی ہیں، جس میں تناؤ،   گھبراہٹ اور اسکولوں سے متعلق دیگر مسائل  کا احاطہ کیا ہے۔

این سی ای آر ٹی اساتذہ اور کاؤنسلروں کی مدد سے طلبہ کی جذباتی اور دماغی صحت کے لئے مدد اور تعاون کر رہی ہے۔  این سی ای آر ٹی     نے ٹیچر کاؤنسلر ماڈل کے لئے گائڈنس اور کاؤنسلنگ میں ڈپلوما کورس بھی شروع کئے ہیں تاکہ اس طرح کے ٹیچر پڑھانے کے علاوہ طلبہ کو تعلیمی، ذاتی اور کیریئر سے متعلق مسائل میں ان کی مدد کریں۔

یہ اطلاع آج راجیہ سبھا میں صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے ایک تحریری جواب میں دی۔ 

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا

Uno:13760



(Release ID: 1883236) Visitor Counter : 171


Read this release in: English , Telugu