تعاون کی وزارت
کوآپریٹیو پر زمرہ بند ڈیٹا کو برقرار رکھنا
Posted On:
13 DEC 2022 3:30PM by PIB Delhi
تعاون کی وزارت نے مختلف ریاستوں/ مرکز زیر انتظام علاقوں، این سی یو آئی اور قومی فیڈریشن اور قانونی اداروں جیسے نابارڈ (NABARD)، این ڈی ڈی بی، این ایف ڈی بی وغیرہ کی فعال شراکت کے ساتھ ایک قومی کوآپریٹو ڈیٹا بیس تیار کرنے کا عمل شروع کیا ہے تاکہ ملک بھر میں سبھی شعبوں میں میں کام کرنے والے کوآپریٹیو کا مستند اور اپ ڈیٹ ڈیٹا ذخیرہ ہو۔ مجوزہ ڈیٹا بیس ملک میں کوآپریٹوز کی نقل و حرکت کو مضبوط کرنے کے لیے پالیسی سازی اور عمل درآمد میں تمام اسٹیک ہولڈروں کو سہولت فراہم کرے گا۔ قومی کوآپریٹو ڈیٹا بیس کی ترقی کے پہلے مرحلے میں تین شعبوں یعنی پی اے سی ایس، ڈیری اور ماہی پروری کے کوآپریٹیوز کا ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے۔
تعاون کی وزارت نے ریاستی حکومتوں اور مرکز زیر انتظام علاقوں سمیت تمام اسٹیک ہولڈروں کے ساتھ وسیع مشاورت کے بعد پرائمری ایگریکلچرل کریڈٹ سوسائٹیز (PACS) کے لیے ماڈل بائی لاز تیار کیے ہیں۔ یہ ماڈل بائی لاز PACS کو گاؤں/پنچایت کی سطح پر ایک کثیر مقصدی متحرک اقتصادی مرکز کے طور پر قائم کرنے کے قابل بنائیں گے اور 25 سے زیادہ سرگرمیاں شروع کریں گے جن میں ڈیری، فشریز، ایل پی جی/پیٹرول/ڈیزل ڈیلرشپ ایجنسی، بینکنگ کرسپانڈنٹ، کامن سروس سینٹرز وغیرہ شامل ہیں۔ یہ بنیادی کریڈٹ سوسائٹیز کے اراکین کی مدد کرے گا۔
وزیر تعاون جناب امت شاہ نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ بات کہی۔
**************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 13747
(Release ID: 1883196)
Visitor Counter : 131