امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بی آئی ایس نے صارفین کے تبصروں کی اشاعت کرنے والے  اداروں کے لئے  معیارات جاری کئے 


تشخیص شدہ معیار میں  تبصرہ نگار اور  تبصرے کے نگراں کے لئے خصوصی ذمہ داریاں  تفویض کی گئی ہیں

Posted On: 12 DEC 2022 5:24PM by PIB Delhi

بھارت کے قومی معیاری ادارے   ،  بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈس  ( بی آئی ایس ) نے ایک اینڈین اسٹینڈرڈ ، آئی ایس  19000 : 2022 ،‘‘  صارفین کے آن لائن تبصرے  -ان کو یکجا کرنے  ، منظم کرنے اور شائع کرنے کے  اصول  اور ضروریات  ۔’’

یہ اسٹینڈرڈ  صارفین کے آن لائن تبصروں  کو یکجا کرنے ،  منظم کرنے  اور ان کو شائع کرنے کی خاطر ضروری اصول اور سفارشات   پیش کرتا ہے ۔  یہ اسٹینڈرڈ   تبصرہ نگار اور تبصرے کے نگراں کے لئے خصوصی ذمہ داریوں   کو تفویض کرتا ہے۔

یہ اسٹینڈرڈ ایسے ہرادارے کے لئے قابل نفاذ  ہے ، جو  مصنوعات    اور خدمات  کے سپلائر  /فروخت کاروں  سمیت  صارفین  کے تبصرے شائع کرتے ہیں اور  یہ تبصرے  خود اپنے صارفین   یا سپلائر /فروخت کار  کے ذریعہ کسی تیسرے فریق   کے ذریعہ حاصل کئے جاتے ہیں۔

اس میں  ایسا طریقہ کار دیا گیا ہے جو  صارفین کے تبصروں  کی سائٹس کے لئے عہد بستگی کا اظہار کرتے ہیں جو اپنے صارفین    اور ان کے ذریعہ کئے گئے تبصروں کی قدر کرتے ہیں اور ان پر بھروسہ کیا جاسکتا ہے۔ ان معیارات سے   آن لائن اشیا کی خریداری کے لئے  صارفین میں اعتماد سازی میں مدد ملے گی اور صارفین کو خریداری کے لئے بہتر فیصلے لینے میں مدد کریں گے۔

پچھلے چند برسوں  کے دوران  پورے ملک میں  ای – کامرس  کے لین دین میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے ۔ آن لائن پوسٹ  کئے گئے تبصرے   خریداری کے فیصلے کرنے   میں صارفین کی مدد کرتے ہیں اور صارفین  ان  لوگوں کی رائے   کو دیکھ کر فیصلہ کرسکتے ہیں  جنہوں نے  پہلے ہی یہ مصنوعات یا خدمات  خرید ی   تھیں۔

چونکہ آن لائن  تبصرہ  صارفین کے خریداری کے فیصلوں  پر بہت  اثر انداز ہوتے ہیں اس لئے  یہ صارفین اور  سپلائروں  / فروخت کاروں  کے لئے اہم ہے کہ ان تبصروں کو  موثر طورپر منظم کیا جائے تاکہ    ان تبصروں   کی کوالٹی  ، ایمانداری  ،درستگی  اور شفافیت   کے ساتھ اعتماد قائم کیا جاسکے ۔

*************

 

ش ح۔وا ۔ رم

U-13734

 


(Release ID: 1883037) Visitor Counter : 126


Read this release in: English , Hindi , Telugu