کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کوئلے کے شعبے میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری

Posted On: 12 DEC 2022 4:01PM by PIB Delhi

کوئلہ، کانوں اور پارلیمانی امور کے وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں  بتایا کہ موجودہ پالیسی کے مطابق کوئی بھی غیر ملکی کمپنی تجارتی کان کنی کے لیے نیلامی میں حصہ لے سکتی ہے۔ تاہم، ہندوستان میں موجود کمپنیاں ہی اس میں  حصہ لے سکتی ہیں ۔

جھارکھنڈ میں واقع کوئلے کی ایک کان کے لیے مالی سال 23-2022 میں 119.19 کروڑ روپے کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

حکومت نے 18.09.2019 کو کوئلے کی کان کنی میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈ ی آئی ) پالیسی پر نظرثانی کی ہے جس میں کوئلے کی فروخت کے لیے خودکار روٹ کے تحت 100 فیصد ایف ڈی آئی کی اجازت دی گئی ہے، جن میں کوئلے کی کان کنی کی سرگرمیوں سمیت متعلقہ پروسیسنگ انفراسٹرکچر کوئلے کی معدنیات (خصوصی دفعات)  ایکٹ 2015 اور مائنز اینڈ منرل (ترقی اور ضابطہ) ایکٹ،  اورکے ساتھ مشروط ہے،جیسا کہ وقتاً فوقتاً دیگر ضابطوں اور اس موضوع پر دیگر متعلقہ ایکٹ  میں ترمیم کیا جاتا ہے ۔ متعلقہ پروسیسنگ انفراسٹرکچر میں کول واشری، کرشنگ، کوئلے کواتارنے اور چڑھانے اور علیحدہ کرنےکا کام (مقناطیسی اور غیر مقناطیسی) شامل ہیں۔ ڈی پی آئی آئی ٹی  نے او ایم مورخہ 17.12.2020 کے ذریعے ایف ڈی آئی پالیسی سرکلر 2020 جاری کیا ہے۔

مزید، 2020 کے پریس نوٹ 3 کے مطابق، مرکزی حکومت نے ایف ڈی آئی پالیسی میں مزید ترمیم کی کہ اگر اس طرح کی غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کسی ایسے ملک کی طرف سے ہو جس کی زمینی سرحدیں ہندوستان سے ملتی ہیں یا جہاں ہندوستان میں اس طرح کی غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کا  استفادہ کنندہ مالک ہویا کسی اسی طرح کے ملک کا شہری ہو۔

اس وقت کام کرنے والی تمام کوئلے کی کانوں کے مالکان کےپاس کان کے اس حصے کے لیے ماحولیاتی منظوری موجود ہے جہاںکام جاری ہے ۔ کان کے لیے آپریشنل ماحولیاتی کلیئرنس لازمی ہے۔

**********

ش ح۔ ع ح۔ ف ر

U. No.13732


(Release ID: 1883007) Visitor Counter : 109
Read this release in: English