امور خارجہ کی وزارت

جی  -20نے شیرپانے میڈیا کو ، 13سے 16دسمبر 2022تک مہاراشٹر میں ممبئی میں منعقد ہونے والی جی -20ترقیاتی  ورکنگ گروپ کی میٹنگ کے بارے میں تفصیلات  سے آگاہ کیا

Posted On: 12 DEC 2022 7:36PM by PIB Delhi

ممبئی میں 13سے 16دسمبر 2022تک منعقد ہونے والی پہلی ترقیاتی ورکنگ گروپ کی میٹنگ کے تعلق سے ، جی -20شیرپا جناب امیتابھ کانت  نےآج میڈیا کے افراد سے خطاب کیا اور ڈی ڈبلیو جی –جی -20سے متعلق بھارت کی ترجیحات اورموقف کو اجاگرکیا۔ سال 2010کے بعد سے ترقیاتی ورکنگ گروپ  ، جی -20میں ترقیاتی ایجنڈاکے ایک نگراں کی حیثیت سے کام کررہاہے ۔پائیداراورہمہ گیرترقی کے لئے 2030کا ایجنڈا  اور2015میں اس کے اہداف طے کرنے کے بعد ، ڈی ڈبلیو جی نے ایس ڈی جیز کے ساتھ جی -20کے ترقیاتی  ایجنڈے کو ہم آہنگ کرنے کی راہ متعین کی ہے ۔ اپنے کام کی نوعیت کے پیش نظر ، ڈی  ڈبلیو جی نے گزشتہ دہائی کے دوران ، جی -20کی صدارت کی ترجیحات پرانحصار کرتے ہوئے ، بہت سے مشکل امورکو حل کیاہے ۔

جناب امیتابھ کانت نے اس بات پرزوردیا کہ آج دنیاکوجو چیلنج درپیش ہیں ، انھیں آپس میں مل کرکام کرکے ہی حل کیاجاسکتاہے ۔ ہماری ترجیحات سے نہ صرف یہ کہ جی -20کے ارکان کی خواہشات کی عکاسی ہوتی ہے ، بلکہ ان سے گلوبل ساؤتھ یعنی عالمی جنوب کی امنگوں کی بھی عکاسی ہوتی ہے ۔ بھارت ، ایک مبنی برشمولیت ، خواہشات اور امنگوں سے بھرپور، فیصلہ کن اوراقدامات  پر مبنی طریق کار اورموقف پرعمل پیراہے ۔ جناب کانت نے بھارت کی ڈی ڈبلیو جی سے متعلق ترجیحات کو نمایاں کیا۔ یہ ترجیحات  ہیں ؛(1) ماحولیات کے لئے ساز گار ترقی ۔ جس میں آب وہوا کے لئے سازگاریا موافق اقدامات اور ان کے لئے فنڈس کی فراہمی ، صاف ستھری توانائی کا تغیر ، اورلائف ( آب وہوا کے لئے سازگار طرز زندگی ) ، (2) ایس ڈی جیز کے نفاذ  میں تیزی لانااور(3) ڈجیٹل سرکاری سازوسامان /ترقی کے لئے ڈیٹا ۔ انھوں نے یہ بھی کہاکہ ڈی ڈبلیو جی مذاکرات میں قرض سے متعلق دباؤ، اصلاح شدہ تکثیریت اورخواتین کی قیادت والی ترقی سے متعلق امورشامل ہوں گے۔ انھوں نے یہ بھی کہاکہ بھارت مبنی  برشمولیت ترقی کی اہمیت اوراس کی حصولیابی کی غرض سے  اجتماعی اقدامات کی اہمیت کو اجاگر کرے گا۔

جناب امیتابھ کانت نے اس بات کا بھی ذکرکیا کہ بھارت کی صدارت  کے تحت آفات سے متعلق خطرات میں کمی کے سلسلے میں ایک نیاطریقہ کاروضع کیاگیاہے ، تاکہ آفات سے متعلق خطرات میں کمی لانے کے سلسلے میں اجتماعی کام کاج، کثیرتادیبی تحقیق اور اپنے بہترین طور طریقوں سے ایک دوسرے کو مطلع کرنے کی حوصلہ افزائی کی جاسکے ۔ اس کے علاوہ ، بھارت کی جی -20کی صدارت  کے تحت جدت طرازی کو تقویت بہم پہنچانے میں اسٹارٹ اپس کے کردار کا اعتراف  کرتے ہوئے ایک نیااسٹارٹ اپ -20اینگیجمنٹ گروپ بھی قائم کیاگیاہے ۔

اس تین روزہ میٹنگ  میں ایس ڈی جیز کے بارے میں پیش رفت میں تیزی لانے ، ترقی پذیر ملکوں کی خوراک اورتوانائی کی یقینی فراہمی اورقرض سے متعلق دباؤ کے تعلق سے فوری تشویشات  سے نمٹنے کی غرض سے معاونت کرنے اور ایس ڈی جیزکے بارےمیں ایک 2023جی -20نئی دہلی اپ ڈیٹ کے لئے جی -20کے اجتماعی اقدامات پر توجہ مرکوز کی جائے گی ۔ جی -20کے مندوبین کے لئے ریاستی سرکار کے تعاون کے ساتھ ، مہاراشٹرکے مالامال ثقافتی ورثہ کواجاگرکرنے والے ثقافتی پروگراموں کا بھی اہتمام کیاگیاہے ۔ اس کے علاوہ دورے پرآئے وفوداورمندوبین ممبئی میں کنہیری غاروں کے تفریحی دورے  کا بھی منصوبہ بنایاگیاہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-12-12at7.20.38PMWHJX.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-12-12at7.20.38PM(1)E7LV.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-12-12at7.20.39PMBB8J.jpeg

***********

(ش ح ۔ ع م ۔ ع آ)

U -13718



(Release ID: 1882993) Visitor Counter : 141


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil