شہری ہوابازی کی وزارت

ہوا بازی کے تحفظ کی درجہ بندی میں نمایاں بہتری


انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن  (آئی سی اے او) ٹیم نے  شہری ہوابازی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل  (ڈی جی سی اے) کو مطلع کیا کہ  ہندوستان کے موثر نفاذ میں اضافہ  ہوا ہے  اور یہ سابقہ 69.95 فیصد سے بڑھ کر 85.49 فیصد ہوگیا ہے

Posted On: 12 DEC 2022 3:16PM by PIB Delhi

شہری ہوابازی کی وزارت میں وزیر مملکت  ریٹائرڈ جنرل ڈاکٹر وی کے سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ  انٹرنیشنل سول  ایوی ایشن آرگنائزیشن (آئی سی اے او) کی  آڈیٹرز کی ایک ٹیم نے  9 نومبر 2022 سے 16 نومبر 2022 کے دوران شہری ہوا بازی کے ڈائریکٹویرٹ جنرل کا  آڈٹ کیا تھا۔ اختتامی بریفنگ کے دوران آئی سی اے او کی ٹیم نے  ڈی جی سی اے کو بتایا ہ ہندوستان کے موثر نفاذ میں اضافہ ہوا ہے اور یہ سابقہ 69.95 فیصد سے بڑھ کر 85.49 فیصد ہوگیا ہے۔ آڈٹ کی مسودہ  رپورٹ   90 دن کے اندر  آئی سی اے او کے ذریعہ  اس وقت فراہم کی جائے گی جب آن سائٹ سرگرمی  کا آخری دن ہوگا۔

ڈی جی سی اے ہندوستان کے اندر طیاروں کے محفوظ  آپریشنز کو یقینی بنانے کےلئے  ایک سیفٹی ریگولیٹر ہے اس نے  مسافروں اور طیارے کے تحفظ کو یقینی  بنانے کےلئے ایئر لائنز کی نگرانی ، موقع پر چیکنگ اور رات میں نگرانی وغیرہ انجام دینے کا ایک میکانزم وضع کیا ہے۔ نگرانی، موقع پر چیکنگ اور رات میں نگرانی کے دوران کئے گئے مشاہدات / تحقیقات نے ایئر لائن کو صحیح کارروائی کرنے کے لئے موقع فراہم کیا ہے۔  مشاہدہ  کو درست کرنے کےلئے   کی گئی کارروائی کا جائزہ لیا گیا اور  تحقیقات کےبعد نتیجہ کو اختتام تک پہنچایا گیا۔ تمام ہونے والے واقعات کے بارے میں لازمی طور پر ڈی جی سی اے کو مطلع کیا گیا۔ ان واقعات کا پوری طرح جائزہ لیا گیا اور اس کی سنگینی کو متعین کیا گیا۔ سنگینی پر مبنی ان واقعات کی تحقیقات کی گئی اور تحقیق کے نتیجے کےبارے میں مناسب کارروائی کی گئی۔ اس کے علاوہ   حاصل ہونے والے جوکھم کےمطابق خصوصی آڈٹ بھی کرائے گئے۔ ڈی جی سی اے ایئر لائنز کا  سیکورٹی آڈٹ انجام نہیں دیتا ہے۔

نگرانی ، موقع پر چیکنگ اور رات میں نگرانی کے دوران پتہ لگنے والی خلاف ورزیوں کی بنیاد پر ڈی جی سی اے نے  انفورسمنٹ پالیسی اور  طریقہ کار مینول (ای پی پی ایم) میں دیئے گئےطریقہ کار کے مطابق  ایئر لائنز / آپریٹر کےخلاف  انفورسمنٹ کارروائی شروع کی ہے، جس میں  وارننگ، معطلی، منظوری / لائسنس کی منسوخی نیز ملوث عملے / ایئر لائن پر مالی جرمانے کا نفاذ شامل ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔  ا گ۔ ن ا۔

U-13727         



(Release ID: 1882991) Visitor Counter : 93


Read this release in: English , Telugu