وزارت دفاع

 ہندوستانی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار کا سری لنکا کا دورہ

Posted On: 12 DEC 2022 5:20PM by PIB Delhi

ہندوستانی بحریہ کے سربراہ (سی این ایس) ایڈمرل آر ہری کمار 13 سے 16 دسمبر 2022 کے دوران سری لنکا کا دورہ کریں گے۔  ہندوستانی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار کو ترنکومالی میں بحریہ اور بحری اکیڈمی میں کمیشننگ پریڈ کےلئے اعلی مہمان خصوصی  اور ری وائیونگ آفیسر کے طور پر مدعو کیا گیا ہے جو  15 دسمبر 2022 کو منعقد ہوگی۔

اپنے دورے کے دوران سی این ایس ایڈمرل ہری کمار سری لنکا کی سینئر سیاسی اور دفاعی قیادت کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ وہ سری لنکا مسلح افواج کے دیگر دفاعی اداروں کا بھی دورہ کریں گے اور مختلف باہمی دفاعی تعاون سے متعلق سرگرمیوں کی پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔

ہندوستانی بحریہ سالانہ اسٹاف کے توسط سے سری لنکا کی بحریہ کے ساتھ مستقل مذاکرات کرتی رہتی ہے اور  مستقل وقفے کے ساتھ کئی آپریشنل مصروفیات سے وابستہ رہتی ہے۔ ہندوستانی بحریہ سری لنکا کی بحریہ کے بہت سے صلاحیت سازی کے اقدامات کی حمایت بھی کرتی ہے جن میں بحریہ کے پلیٹ فارم کی گنجائش نیز ملک میں ہی تیار کئے گئے  ساحلی گشتی جہاز (او پی وی ایس) اور ہندوستانی بحریہ کا ڈورنیئر طیارہ شامل ہے جو اگست 2022 سے سری لنکا میں تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ہندوستانی بحریہ ، ہندوستان میں سری لنکا کی بحریہ کےعملے سمیت مختلف صلاحیت کو بڑھانے کے پروجیکٹوں میں سرگرم مصروف عمل رہتی ہے۔ سری لنکا کی بحریہ ہندوستانی بحریہ کی طرف سے  کی جانے والی مختلف کثیر مقصدی پروگرام میں برابر شرکت کرتی ہے جن میں میلان، گوا بحری کانکلیو،  ایڈمرل کپ سیلنگ ریگاٹا وغیرہ شامل ہیں۔

ان کا آئندہ دورہ بحری شعبے میں سری لنکا کے ساتھ باہمی دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے میں مدد گار ثابت ہوگا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/specificdocs/photo/2022/dec/ph20221212143901.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔  ا گ۔ ن ا۔

U-13719

                          



(Release ID: 1882978) Visitor Counter : 90


Read this release in: English , Hindi , Punjabi