وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

چورانوے مالیاتی اداروں کو اکاؤنٹ ایگریگیٹر (AA) پلیٹ فارم پر مالیاتی معلومات صارف (ایف آئی یو) کے طور پر شامل کیا گیا


چھبیس مالیاتی ادارے مالیاتی معلومات فراہم کنندہ (ایف آئی پی) کے طور پر شامل

Posted On: 12 DEC 2022 6:12PM by PIB Delhi

اب تک، 94 مالیاتی اداروں نے اپنے آپ کو اکاؤنٹ ایگریگیٹر (AA) پلیٹ فارم پر مالیاتی معلومات صارف (FIU) کے طور پر شامل کیا ہے، جن میں سے 73 آر بی آئی کے ذریعہ منظم کردہ، 10 سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا کے ذریعہ منظم کردہ، 9 انشورنس ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف انڈیا کے ذریعہ منظم کردہ اور 2 پنشن فنڈ ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ذریعہ منظم کردہ ادارے ہیں۔ یہ بات مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر بھاگوت کسن راؤ کراڈ نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہی۔

وزیر موصوف نے مزید کہا کہ 26 مالیاتی ادارے مالیاتی معلومات فراہم کنندہ (FIP) کے طور پر موجود ہیں، جن میں سے 12 پبلک سیکٹر کے بینک، 10 پرائیویٹ سیکٹر کے بینک، 1 اسمال فنانس بینک اور 3 لائف انشورنس کمپنیاں ہیں۔

مذکورہ بالا کے علاوہ، وزیر موصوف نے کہا، آر بی آئی نے 23 نومبر 2022 کے سرکلر کے ذریعے گڈز اینڈ سروس ٹیکس نیٹ ورک (GSTN) کو AA فریم ورک کے تحت ایف آئی پی کے طور پر شامل کیا ہے۔

مزید، وزیر موصوف نے کہا کہ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے مطلع کیا ہے کہ انھوں نے چھ کمپنیوں کو اکاؤنٹ ایگریگیٹر (اے اے) کے طور پر رجسٹریشن کا سرٹیفکیٹ دیا ہے۔ کمپنیوں کے نام یہ ہیں:

  1. فنسیک اے اے سلوشنز پرائیویٹ لمیٹڈ،
  2. کیمز فنانشل انفارمیشن سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ،
  • iii. کوکیجر ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ،
  • iv. نیشنل ای گورننس سروسز لمیٹڈ (NESL) اثاثہ ڈیٹا لمیٹڈ،
  1. پرفیوس اکاؤنٹ ایگریگیشن سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ اور
  • vi. یوڈلی فنسوفٹ پرائیویٹ لمیٹڈ۔

پس منظر کی معلومات دیتے ہوئے، وزیر موصوف نے کہا کہ آر بی آئی نے ماسٹر ڈائریکشن یعنی نان بینکنگ فنانشل کمپنی (این بی ایف سی) - اکاؤنٹ ایگریگیٹر (ریزرو بینک) کی ہدایات، مورخہ 02 ستمبر 2016 (05 اکتوبر 2021 تک اپ ڈیٹ) جاری کی تھیں جس کے تحت اکاؤنٹ ایگریگیٹر (AA) نیٹ ورک کو ایک مالیاتی ڈیٹا شیئرنگ سسٹم کے طور پر متعارف کرایا گیا تھا جو سرمایہ کاری اور کریڈٹ میں سہولت فراہم کر سکتا ہے، صارفین کو ان کے مالیاتی ریکارڈ تک رسائی اور کنٹرول فراہم کر سکتا ہے اور مالیاتی شعبے کے اداروں اور فنٹیک کمپنیوں کے لیے صارفین کے ممکنہ پول کو بڑھا سکتا ہے۔ AA کسی فرد کی ہدایت اور رضامندی کی بنیاد پر ایک مالیاتی ادارے سے دوسرے کو ڈیٹا لے جاتا ہے۔ تاہم، AA کے ساتھ رجسٹر کرنا صارفین کے لیے مکمل طور پر رضاکارانہ ہے۔

**************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 13714


(Release ID: 1882965) Visitor Counter : 167


Read this release in: English , Telugu