کوئلے کی وزارت
کوئلے کی وزارت کی جانب سے تجارتی کانکنی کے تحت کوئلے کی چھ کانوں کے لئے عطائی حکم نامے جاری
مجموعی ارضیاتی ذخیرہ 2302 ملین ٹن
Posted On:
12 DEC 2022 6:04PM by PIB Delhi
نامزد مقتدرہ کوئلے کی وزارت نے کوئلے کی چھ کانوں برّہ، مئکی نارتھ، الکنندا، بسنت پور، باندھا نارتھ اور کاستا ایسٹ کے لئے عطائی حکم نامہ جاری کیا جس کے لئے کول مائن ڈیولپمنٹ اینڈ پروڈکشن ایگریمنٹس (‘‘سی ایم ڈی پی ایز’’) پر 17 اکتوبر 2022 کو دستخط کئے گئے تھے۔ کامیاب بولی لگانے والے کو آج یہاں کوئلہ سکریٹری جناب امرت لال مینا سے عطائی حکم نامے موصول ہوئے۔
کوئلے کی چھ کانوں میں سے ایک کان کول مائنز (اسپیشل پروویژن) ایکٹ 2015 کے تحت ہے اور پانچ کانیں مائنز اینڈ منرلز (ترقی اور ضابطہ) ایکٹ 1957 کے تحت ہیں۔کوئلے کی ایک کان کی مکمل طور پر دریافت کی گئی ہے اور باقی کانوں کی جزوی طور پر کھوج کی گئی ہے۔ مکمل طور پر دریافت شدہ کان کا پی آر سی 1.89 ملین ٹن سالانہ (ایم ٹی پی اے) ہے۔ کوئلے کی چھ کانوں کا مجموعی ارضیاتی ذخیرہ 2302 میلین ٹن ہے۔ ان کانوں سے پی آر سی کی بنیاد پر سالانہ 130.08 کروڑ روپے کی آمدنی متوقع ہے اور یہ 283.50 روپے کی سرمایہ کاری کو راغب کرے گا۔ اس سے براہ راست اور بالواسطہ طور پر 2,555 لوگوں کو روزگار فراہم ہو گا۔
کوئلے کی ان چھ کانوں کو عطا / مختص کرنے کے عمل کے ساتھ 85 ایم ٹی پی اے کے مجموعی پی آر سی کے ساتھ اب تک کل 45 عطائی/ اختصاصی حکم نامے جاری کئے گئے ہیں۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1882915)
Visitor Counter : 145