وزارت دفاع

جنگی ہلاکتوں کے سلسلے میں بہبودی فنڈ کے لیے خصوصی پورٹل کا آغاز

Posted On: 12 DEC 2022 2:32PM by PIB Delhi

دفاع کے وزیر مملکت جناب اجے بھٹ کے ذریعہ آج راجیہ سبھا میں جناب نارن بھائی جے راٹھوا اور جناب راج منی پٹیل کو دیے گئے ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی گئی کہ فوجی آپریشنوں کے دوران زخمی یا شہید ہونے والے فوجیوں کے کنبوں کو مالی تعاون فراہم کرانے کی غرض سے، مسلح افواج میں جنگی ہلاکتوں کے بہبودی فنڈ میں تعاون کے لیے وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ کے ذریعہ 14 اکتوبر 2022 کو ’ماں بھارتی کے سپوت‘ کے نام سے ایک ویب سائٹ کا آغاز کیا گیا تھا۔ حالانکہ، یہ فنڈ سال 2016 سے ہی وجود میں ہے۔

’ماں بھارتی کے سپوت‘ ویب سائٹ اس لیے لانچ کی گئی تاکہ پرجوش بھارتی شہری ، کارپوریٹ ادارے، بینک اور دیگر بڑی تنظیمیں فوجی آپریشنوں کے دوران زخمی ہونے والے اور اپنی جانیں قربان کر دینے والے سپاہیوں کے کنبوں کو فوری  طور پر مالی تعاون فراہم کرانے کی غرض سے ، مسلح افواج میں جنگی ہلاکتوں کے بہبودی فنڈ (اے ایف بی سی ڈبلیو ایف) میں راست طور پر اپنا تعاون دے سکیں۔اے ایف بی سی ڈبلیو ایف کھاتے کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:

کھاتے کا نام: آرمڈ فورسیز بیٹل کیزووَلٹیز ویلفیئر فنڈ (اے ایف بی سی ڈبلیو ایف)

کھاتہ نمبر: 90552010165915

بینک کا نام: کینرا بینک لمیٹڈ ڈی او ڈی، ساؤتھ بلاک

آئی ایف ایس سی کوڈ: CNRB0019055

ویب سائٹ: www.maabharatikesapoot.mod.gov.in

فوجی صدر دفاتر نے اس فنڈ میں دل کھول کر عطیہ دینے کے لیے سرکردہ صنعتی قائدین اور بینکوں کو مراسلے ارسال  کیے ہیں۔

******

ش ح۔ا ب ن۔ م ف

U-NO.13689



(Release ID: 1882769) Visitor Counter : 102


Read this release in: English , Tamil