جل شکتی وزارت

جل شکتی کے مرکزی وزیر نے گنگاکی صفائی ستھرائی سے متعلق قومی مشن کی بااختیارٹاسک فورس کی دسویں میٹنگ کی صدارت کی

Posted On: 09 DEC 2022 5:48PM by PIB Delhi

جل شکتی کے مرکزی جناب گجیندرسنگھ شیخاوت  نے 8دسمبر 2022کو مرکزی وزارتوں ، محکموں اورریاستی  سرکاروں سمیت گنگا کی صفائی  ستھرائی سے متعلق  قومی مشن (این ایم سی جی) کی بااختیارٹاسک فورس (ای ٹی ایف) کی دسویں میٹنگ  کی صدارت کی ۔ مرکزی وزیرنے نمامی گنگے پروگرام کے تحت مختلف پروگراموں  کی پیش رفت کاجائزہ لیا۔ جب کہ وزارتوں اور ریاستوں نے ان حالیہ پیش قدمیوں  کے بارے میں تازہ ترین معلومات فراہم کیں ،جوابھی تک کی گئی ہے اور اس کے علاوہ انھوں نے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔ مرکزی وزیر نے ریاستوں اورمرکزی وزارتوں /محکموں کوہدایت کی کہ وہ دریائے گنگا کے مجموعی احیاء کے لئے کئے جانے والے کاموں میں تیزی لائیں ۔ وزیرموصوف نے ریاستوں  اورمرکزی وزارتوں پرزوردیاکہ وہ ایک متعین وقت کے اندراپنے اہداف حاصل کریں ۔

V  ۔ سیاست کی وزارت ، ارتھ گنگا کے عین مطابق گنگا سے متصل علاقے میں سیاست کے سرکٹوں کی ترقی کی غرض سے ایک جامع منصوبے پرکام کر رہی ہے ۔

V۔ آزادی کاامرت مہوتسوکے حصے کے طورپر گنگا دریاسے متصل پورے 75قصبوں میں نمائشوں اورمیلوں کے انعقاد   کا منصوبہ تیارکیاگیاہے ۔

V۔ بجلی کی وزارت ، کلسٹرطریق کاراختیارکرکے ، حرارتی بجلی گھروں کے گندے پانی کو قابل استعمال بناکر ازسرنو استعمال کرے گی ۔

V۔ زراعت اورکسانوں کی بہبود کی وزارت دریائے گنگا سے متصل علاقوں میں نامیاتی کاشتکاری اورقدرتی   طریقے   سے کاشتکاری کی راہدریاں تعمیرکرنے کی غرض  سے مختلف  اقدامات کررہی ہے ۔

V۔  ایم اواے اینڈ ایف ڈبلیو ، گنگاسے متصل گاوؤں میں پانی کے استعمال  میں بچت کو فروغ  دینے کی خاطر کوششیں کرنے کے ساتھ ساتھ  ماحولیات کے لئے سازگار کاشتکاری کو فروغ  دے رہی ہے ۔

V۔ مکانات   اورشہری امورکی وزارت ، ایس بی ایم 2.0اورامرت 2.0کے تحت گنگاکے قصبوں   میں شہری نالوں کی نقشہ سازی اورٹھوس اورمانع  فضلے  کے بندوبست  پرتوجہ مرکوز کررہی ہے۔

V۔  ماحولیات  اورجنگلات کی وزارت ، گنگا سے متصل علاقوں میں جنگل بانی متعلق سرگرمیوں میں اضافہ کرنے پرغوروخوض کررہی ہے اور‘‘پروجیکٹ ڈولفن’’کو آگے لے جانے کی غرض سے ایک تفصیلی منصوبہ بھی تیارکیاجارہاہے ۔

جناب  جی اسوک کمار نے ارتھ  گنگا کے تحت توجہ والے علاقوں کے بارےمیں ایک پریزنٹیشن  دیا اور ارتھ گنگا کے چھ نمایاں کاموں   میں گزشتہ چند ماہ کے دوران  کی گئی سرگرمیاں درج  ذیل ہیں ۔

(الف) زیروبجٹ قدرتی کاشتکاری ۔ جس میں کسانوں کے لئے اورزیادہ خالص آمدنی ، فی بوند ، ‘‘گوبردھن ’’ کی کمائی کرنے والی کیمیکل سے مبّرا کاشتکاری شامل ہے ۔

(ب) مونیٹز ائزیشن  اور دلدلی علاقوں اورگندے پانی کاازسرنو استعمال ۔ اس کے تحت  آبپاشی اورصنعتی مقاصد کے لئے صاف گنے کے پانی کو دوباری استعمال کرنے کی بات کہی گئی ہے ۔

(ج) ذریعہ معاش پیداکرنے کے مواقع ۔ جیسے ‘‘گھاٹ میں ہاٹ’’ مقامی مصنوعات آیوروید ، طبی خصوصیات کے حامل پودوں ، کو فروغ دینا ۔

(د) مختلف النوع  شراکت داروں اورمتعلقہ فریقوں کے درمیان تال میل میں اضافے کو یقینی بنانے کی غرض سے عوامی شراکت داری ۔

(ہ) ثقافتی وراثت اورسیاست ۔ اس کے تحت دریاکے کناروںپربرادری  کے  چبوتروں کے ذریعہ کشتی سے متعلق سیاست متعارف کرانا، یوگ اورایڈونچرسیاست اورمہم جوئی کا فروغ ۔

(و)پانی سے متعلق حکمرانی کو بہترطریقے سے غیرمرتکز کرنے کی غرض سے  مقامی صلاحیتوں میں اضافہ کرکے ادارہ جاتی تعمیر۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001T5EI.jpg

جناب  اسوک کمار نے مطلع کیاکہ سہکار بھارتی کے ساتھ مفاہمت  نامے کرنے کے بعد ، شرڈی ، بلندشہر ، سونی پت ، ہری دواراور میرٹھ میں بہت سے کسانوں کے لئے ورک شاپس اور دوروں کا اہتمام کیاگیاہے ۔کسانوں کو قدرتی طریق کار کے ذریعہ کاشتکاری پرآمادہ کیاجارہاہے اوراس سلسلے میں انھیں حساس بنایاجارہاہے اور 75سہکارگنگاگرام تیارکئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ دوسری سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ گنگا کے طاس کے علاقوں میں ارتھ گنگاکے تحت ‘‘گھاٹ میں ہاٹ ’’ پہل قدمی کا بھی آغاز کیاجارہاہے ، 26مقامات پر‘‘جل آج ذریعہ معاش ماڈل ’’ شروع کیاگیاہے اور 31دسمبر تک مزید 15ماڈل شروع کئے جائیں گے ۔

مرکزی وزارتوں میں سے ، زراعت اورکسانوں  کی بہبود  کی وزارت نے مطلع کیاہے کہ دریائے گنگا سے متصل علاقوں میں نامیاتی کاشتکاری اورقدرتی طورطریقوں سے کی جانے والی کاشتکاری کا نظام تیارکرنے کی غرض سے مختلف اقدامات کئے جارہے ہیں ، اورگنگا کے کنارے آباد گاؤوں  میں پانی کے استعمال میں بچت سے متعلق صلاحیت کو بہتربنانے کی غرض سے کی جانے والی کوششوں  کے ساتھ ساتھ ماحولیات کے تقاضوں سے  ہم آہنگ کاشتکاری کو بھی فروغ دیاجارہاہے ۔

سیاست کی وزارت نے مطلع کیاہے کہ ارتھ گنگا کے عین مطابق گنگا سے متصل علاقوں میں سیاست سے متعلق سرکٹ تیارکرنے کی غرض سے ایک جامع   منصوبہ تیارکیاجارہاہے ۔ اس کے علاوہ آزادی کا امرت مہوتسو کے حصے کے طور گنگا سے متصل علاقوں  کے 75قصبوں  میں نمائشوں اورمیلوں کا بھی انعقادکیاجارہاہے ۔ دوسری جانب ثقافت کی وزارت ، میوزیموں میں گنگا کے لئے مخصوص گیلریوں کے ساتھ سنسکرتی یاتراؤں ’’ کا منصوبہ بنارہی ہے ۔

بجلی کی وزارت ، کلسٹرطریق کاراختیارکرکے حرارتی بجلی گھروں کے گندے پانے کو پھرسے قابل استعمال بناکرازسرنو استعمال کرنے کی سمت میں اقدامات کررہی ہے ۔ جبکہ دیہی ترقی  کی وزارت ، چھوٹے چھوٹے دریاؤں کے احیاء اورپانی کے روایتی ذخائرکے تحفظ کی غرض سے ایم جی نریگا کے تحت  مختلف النوع  سرگرمیوں  کے انضمام کے لئے سرگرم ہے ۔

ماحولیات اورجنگلات  کی وزارت نے مطلع کیاہے کہ وہ گنگا پٹی میں جنگل بانی سے متعلق  سرگرمیوں میں اضافہ کرنے کے بارے میں غوروخوض کررہی ہے اور ‘‘پروجیکٹ ڈولفن ’’ کوآگے لے جانے کے لئے ایک تفصیلی منصوبہ بھی تیارکیاجارہاہے ،اوردوسری کوششوں کے دوران دلدلی علاقوں کی ایک جامع فہرست بھی تیارکی جارہی ہے ۔ دوسری جانب مکانات اورشہری امور کی وزارت نے مطلع کیاہے کہ ایس بی ایم -2.0اورامرت 2.0کے تحت گنگا  کے کنارے کے قصبوں میں ٹھوس اورمائع کچرے  کے بندوبست اورشہری  نالوں کی نقشہ بندی  پرتوجہ مرکوز کی جارہی ہے ۔

ریاستوں میں ، نمامی گنگے  مشن -1سے نمامی گنگے مشن- 2میں تغیر میں  اب پروجیکٹ کی تیزی سے تکمیل پرتوجہ مرکوز کی جائے گی۔ریاستوں نے مزید مطلع کیاکہ چھوٹے چھوٹے دریاؤں کے احیاء اور دلدلی زمینوں  کو پھرسے قابل استعمال بنانے پربہت زیادہ توجہ مرکوز کی جارہی ہے ۔ مستقبل کے لئے گنگا  کا ہرضلع  کم از کم دس دلدلی علاقوں کے لئے مٹی سے متعلق  صحت کارڈ اورسائنسی منصوبہ تیارکرے گا۔

ریاستوں اوروزارتوں پراور زوردیاگیا کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر کے چھ نمایاں کاموں کے مطابق ارتھ گنگا کے بارے میں سرگرمیوں پرعمل درآمد کریں ۔ اس بات سے بھی مطلع کیاگیا کہ کل 139ضلع گنگا کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں ، جن میں سے 52دریا کے خاص باندھ کے بارے میں ہیں ، جبکہ 87کمیٹیاں معاون ندیوں کے بارے میں ہیں۔

جل شکتی کے وزیر مملکت جناب بشیشورٹوڈو دریاکی ترقی اورگنگا کے احیاء ، اورآبی وسائل کے محکمے کے سکریٹری جناب پنکج کمار،پینے کے پانی اورصفائی ستھرائی  کے محکمے کی سکریٹری محترمہ وینی مہاجن ، بہارکے چیف سکریٹری جناب امیرسبحانی ، گنگا کی صفائی ستھرائی سے متعلق قومی مشن کے ڈائریکٹرجنرل جناب جی اسوک کماراور این ایم سی جی ، مرکزی وزارتوں  اورریاستوں کے دیگر سینئرعہدیداروں نے بھی اس میٹنگ  میں شرکت کی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002MMLN.jpg

جل شکتی کے مرکزی وزیرجناب گجیندرسنگھ شیخاوت ، وزیرمملکت جناب بشیشورٹوڈو  اوراین ایم سی جی  کے ڈائریکٹر جنرل جناب جی اسوک کمار کے ہمراہ این ایم سی جی کی دسویں ای ٹی ایف میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے

***********

(ش ح ۔ ع م ۔ ع آ)

U -13675



(Release ID: 1882708) Visitor Counter : 108


Read this release in: English , Hindi