بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پاور سیکٹر میں اصلاحات

Posted On: 08 DEC 2022 7:50PM by PIB Delhi

بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت ہند نے 20 جولائی 2021 کو اصلاحات پر مبنی اور نتائج سے منسلک ری ویمپڈ ڈسٹری بیوشن سیکٹر اسکیم کا آغاز کیا ہے، جس کا مقصد ایک مالی طور پر پائیدار اور آپریشنل طور پر موثر ڈسٹری بیوشن سیکٹر کے ذریعے صارفین کو بجلی کی فراہمی کے معیار اور اعتماد کو بہتر بنانا ہے۔ اس اسکیم کا تخمینہ 3,03,758 کروڑ روپے ہے اور مرکزی حکومت سے 97,631 کروڑ روپے کی مجموعی بجٹ امداد کا تخمینہ ہے۔

مختلف وزارتوں اور ڈی آئی ایس سی او ایم ایس کے ساتھ مشاورت سے  ازسر نوتبدیل شدہ تقسیم کاری کے شعبے کی اسکیم (آر ڈی ایس ایس) تیار کی گئی۔ کسی بھی ریاستی حکومت نے اس کی مخالفت نہیں کی۔

حکومت ہند نے آتم نربھر بھارت ابھیان کے تحت مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں بجلی کے محکموں اور یوٹیلٹیز کی نجکاری کا اعلان کیا،جس کا مقصد صارفین کو آپریشنل اور مالیاتی استعداد میں بہتری کے ساتھ بہتر خدمات فراہم کرنا ہے۔ مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے اپنی بجلی کی تقسیم کی نجکاری کے لیے ضروری اقدامات کیے ہیں۔

چندی گڑھ اور پڈوچیری کی ایمپلائز یونین نے ابتدا میں نجکاری کی مخالفت کی تھی۔ انہوں نے بالترتیب پنجاب اور ہریانہ کے ہائی کورٹ اور مدراس کی ہائی کورٹ میں رٹ درخواستیں دائر کی ہیں۔ مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے ضرورت کے مطابق یونینوں اور ایسوسی ایشنز کے ساتھ بات چیت شروع کی۔

*****

ش ح۔ ا ک۔ ت ع

U NO:13680


(Release ID: 1882682) Visitor Counter : 155


Read this release in: English