جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
ٹھوس کچرے سے بجلی
Posted On:
08 DEC 2022 7:53PM by PIB Delhi
بجلی اور ایم این آر ای کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت قومی بایو انرجی پروگرام کے تحت کچرے سے بجلی تیار کرنے کے پروگرام کو نافذ کررہی ہے ۔ کچرے سے بجلی تیار کرنے کے پروگرام کے لئے مالی سال 22-2021 سے مالی سال 26-2025 تک کی مدت کے لئے 600 کروڑروپے کا بجٹ تخمینہ رکھا گیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد بایو گیس کی پیداوار کے لئےکچرے کے بجلی کے پلانٹ کے قیام ، بایو سی این جی مرکزی مالی امدادفراہم کرکے زرعی او رصنعتی کچرے سے بجلی کے لئے پلانٹس قائم کرنے میں مدددینا ہے البتہ اس پروگرام کے تحت بجلی کے پروجیکٹ کے لئے نئے ایم ایس ڈبلیو کی مدد نہیں کی گئی ہے ۔اس طرح کے پروجیکٹس ، ڈیولپرس اور دلچسپی لینے والے ڈیولپرس کے ذریعہ ریاستو ں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوںمیں قائم کئے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت سستے ٹرانسپورٹ کے لئے پائیدار متبادل پہل کے لئے 24-2023 تک 5000 بایو سی این جی پلانٹ لگانے کا منصوبہ ہے ۔ اس کے تحت شہری ،صنعتی اور زرعی کچرے سمیت میونسپل ٹھوس کچرے سے 15 ایم ایم ٹی بایوسی این جی کی پیداوار کا نشانہ ہے ۔
پائیدار ٹرانسپورٹ کے لئے ٹھوس متبادل ( ایس اے ٹی اے ٹی )پہل میں صنعت کاروں کی اس بات کے لئے حوصلہ افزائی کی گئی ہے کہ بایو سی این جی پلانٹس قائم کئے جائیں اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو آٹوموٹیو ایندھنوں کے طورپر فروخت کے لئے بایو سی این جی پیدا کی جائے اور اسے سپلائی کیا جائے ۔31 اکتوبر 2022 تک 23868 ٹن یومیہ کے علاوہ بایو سی این جی کی صلاحیت کے لئے او ایم سی کی طرف سے کل 3694 ایل او آئی جاری کئے گئے ہیں۔
*************
ش ح۔ح ا ۔ رم
U-13684
(Release ID: 1882681)
Visitor Counter : 145