شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
شمال مشرقی خطے کی خواتین کو ہنرمندی کے فروغ کی تربیت سے مشروم کی کاشت کاری کرکے اپنا ذریعہ معاش کمانے میں مدد ملی
Posted On:
09 DEC 2022 1:32PM by PIB Delhi
شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کے تحت مشرقی خطے کی برادری کی ریسورس منجمنٹ سوسائٹی (این ای آر سی آر ایم ایس) کے زیر اہتمام ہنرمندی کے فروغ کے ذریعہ خواتین کی طاقت کو بااختیار بنانے کے مقصد سے شمال مشرقی خطے کے دیہی علاقوں میں رہنے والی خواتین کو مشروم کی کاشت کے ذریعہ اپنی روزی روٹی کمانے میں مدد ملی ہے۔

اس اسکیم کا آغاز این ای آر سی آر ایم ایس کی جانب سے خواتین کے ایک اپنی مددآپ گروپ کو مشروم کی کاشت کرنےکے سلسلے میں دی گئی تربیت کے ساتھ ہوا۔یہ گروپ اروناچل پردیش کے چینگلینگ ضلع سے تعلق رکھتاہے۔یہ گروپ کُل 20خواتین ممبروں کے ساتھ 2016 میں تشکیل دیا گیا تھا ۔اس گروپ کا تعلق سنگپھو قبیلے سے ہے۔

اس علاقے میں مشروم کی کاشت میں بہت تیزی سےاضافہ ہو رہا ہے،جس کی پیداوار سےبازار میں اچھا منافع حاصل کررہا ہے۔اوئسٹر مشروم کھاد کے بغیر مختلف زرعی فضلہ سے پروٹین سے بھرپور خوراک تیار کرنے کے لیے سب سے موزوں فنگل غذا میں سے ایک ہے۔ اوئسٹر مشروم کی کاشت شروع کرنے کی لئے تیاری اور تربیت کی ضرورت ہوتی ہے۔
ابتدائی طورپر ،گروپ کو اس کی معلومات نہیں تھی کہ مشروم کی کاشت کاعمل کیا ہے اور اس کی پائیداری کو کس طرح یقینی بنایا جائے۔سال 2016میں پروجیکٹ کےنفاذ کے بعد،گروپ نے اس کے عمل اور سرگرمیوں کو سیکھا اور پھر اس کا حصہ بن گیا۔گروپ کوریوالونگ فنڈ سے کُل122000 روپے (2016سے 2020تک ) حاصل ہوئے جس سے انہوں نے اچار بنانے،بنُائی اور مشروم کی کاشت کا کام شروع کیا۔

ستمبر 2019 کے پہلے ہفتے میں ،گروپ کوکھیریم بیسا کے موہونگ گاؤں کے ‘بعد میں بھیجے گا’ ادارے نے مشروم کے کاشت کی تربیت دی ۔گروپ ممبران نے تربیت میں سرگرمی کے ساتھ حصہ لیا۔اس کے بعد جنوری 2020 میں تربیت کے ذریعہ اور ریوالونگ فند کی مدد سے گروپ نے 70ہزار روپے کی رقم کے ساتھ مشروم کی کاشت کا آغاز کیااور اس رقم کو گروپ نے مشروم کےاسپون، پیکیجنگ پلاسٹک، ربڑ، اور پائپ اسپرے خریدنے پر خرچ کیا ۔

کچھ مہینے بعد ،مشروم کی فروخت 150 اور 160 روپے فی کلوگرام کی قیمت پر ہول سیل مارکیٹ میں ہونے لگی اور کبھی کبھار ریٹیل مارکیٹ میں 200روپے فی کلوگرام کی قیمت پر بھی اس کی فروخت ہونے لگی۔ڈیڑھ ماہ کے دوران انہوں نے ہول سیل قیمت پر 17کلوگرام مشروم 2870 روپے میں فروخت کئے اور ریٹیل کی قیمت کے ساتھ 12000 روپے کی کمائی کی۔کُل 14870روپے کے مشروم کی فروخت ہوئی ۔
گروپ نے آمدنی کے حصول کے لیے مشروم کی کاشت کے بارے میں معلومات فراہم کر کے دیہی خواتین کی مہارتوں کو فروغ دینے اور ان میں اضافے کے ذریعے این ای آر سی آر ایم ایس کے ذریعے حاصل کردہ نظریاتی اور مالی مدد کے لیے اس منصوبے کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
***********
(ش ح۔ ع م۔ع آ)
U-13670
(Release ID: 1882661)