وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

جانوروں میں جلد کی بیماری کے خلاف خصوصی مہم

Posted On: 09 DEC 2022 5:46PM by PIB Delhi

ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایاکہ محکمہ اس بیماری پر قابو پانے کے لیے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام  سبھی علاقوں کو مدد فراہم کرنے کے لیے سبھی  ضروری اقدامات کر رہا ہے، جس میں مالی اور تکنیکی مدد شامل ہیں۔ مرکزی ٹیموں نے متاثرہ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کا بھی دورہ کیا ہے اور ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے حکام کو  اس سلسلے میں سنجیدگی اختیار کرنے  کے لیے فزیکل اور ورچوئل  دونوں طرح سے میٹنگیں کی گئیں ہیں۔ ایل ایس ڈی کے کنٹرول کے لیے رہنما خطوط/مشورے  بھیجے گئے ہیں جس میں اس سلسلے میں ٹیکہ کاری اور علاج  دونوں ہی شامل ہیں۔ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ایک مقررہ مدت کے اندر اس بیماری پر قابو پانے  کے لئے اس سلسلے میں تیار کئے گئے  رہنما خطوط کوبھیج دیے گئے ہیں۔

زرعی تحقیق سے متعلق بھارتی کونسل (آئی سی اے آر) سے حاصل نمونوں کی بنیاد پر آئی سی اے آراداروں(آئی سی اے آر-این آر سی ای اور آئی سی اے آر-آئی وی آر آئی)نے ایک ہم جنس لائیو-اٹینیویٹڈ ویکسین (Lumpi- ProVac Ind) تیار کی ہے۔ ویکسین ٹیکنالوجی کو Agrinnovate India Limited  کے ذریعہ ایم ایس بائیویٹ پرائیویٹ لمیٹیڈ بنگلورو اور ایم ایس انڈین امیونولجیکل لمیٹیڈ حیدر آباد کے ذریعہ دو فرموں تک منتقل کیاگیا ہے۔

*************

ش ح ۔ ش ر، ع ر

U. No.13673



(Release ID: 1882656) Visitor Counter : 71


Read this release in: English , Marathi