زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حکومت نے ربیع کی فصلوں کے تحت رقبے میں زبردست اضافہ کرکے زرعی شعبے کے لئے  تعاون فراہم کیا  ہے


ربیع کی فصلوں کے  تحت پچھلےسال کے مقابلے  اب تک بوائی کے رقبے میں  15فیصد کا اضافہ درج کیا گیا

بڑے پیمانے پربیجوں کے چھوٹے چھوٹے کٹس تقسیم کئے جائیں گے بروقت  اِن پٹ کا سپلائی اور ٹکنالوجی سے متعلق آگہی اس کی نمایاں خصوصیت ہے

اس ربیع سیزن میں  کُل  68.5 لاکھ ہیکٹئر میں سے  52 لاکھ  ہیکٹئر سے زیادہ  گیہوں کا حصہ رہا

Posted On: 09 DEC 2022 7:28PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندرمودی کی قیادت میں مرکز  ی حکومت  ، ہندوستانی کسانوں اور زراعت کو تعاون دینے کے لئے سبھی کوششیں کررہی ہے ۔ معیاری بیجوں کی سپلائی   ، ان پٹس،  قرضوں کی دستیابی ،فصل کے بیمے کو یقینی بنایا جارہا ہے اور یہ سبھی حکومت کی کوششوں میں شامل ہے۔ اس کے نتیجے میں اس سال  ربیع کی فصلوں  کے تحت رقبے میں کافی اضافہ ہوا ہے ۔

ربیع کی فصلوں کی بوائی کی نگرانی   سے انکشاف ہوا ہے کہ  9 دسمبر  2022 تک  ربیع کی فصلوں کے تحت  بوائی والے علاقے   میں کافی  اضافہ  ہوا ہے اور یہ  457.80سے بڑھ کر  526.27  لاکھ ہیکٹئر ہے ۔ اس  طرح اس سال  بوائی والے رقبے میں  15فیصد کا اضافہ ہوا ۔ جبکہ  پچھلے سال اسی مدت کے دوران  یہ رقبہ کم تھا۔رقبے میں  یہ اضافہ  تمام فصلوں کے لئے ہے۔ جس میں گندم  کے لئے سب سے زیادہ   ہے ۔ ربیع کی تمام فصلوں  میں اضافہ   68.47 لاکھ   ہیکٹئر رہا اس میں سے  گندم کے رقبے میں اضافہ   51.85 لاکھ  ہیکٹئر ہے ۔ یہ اضافہ  203.91 سے بڑھ کر  255.76  لاکھ ہیکٹئر ہوا ہے ۔ربیع  کی فصل کے دوران رقبے میں   اگلا سب سے زیادہ اضافہ تلہنوں میں  ہے۔اس کی کاشت کے تحت  رقبے میں  اضافہ  22-2021  کے دوران  7.55 لاکھ ہیکٹئر سے بڑھ کر 87.65 لاکھ  ہیکٹئر ہوا ۔ اس سال  یہ  95.19  لاکھ ہیکٹئر ہوگیا۔ حکومت  خوردنی تیلوں   میں  درآمد  پر انحصار کوکم کرنے کے لئے تلہن  پر توجہ دے رہی ہے ۔ تلہن،ریپسیڈ اور سرسوں    کے تحت  رقبے میں   7.55 لاکھ ہیکٹئر میں سے 7.17 لاکھ ہیکٹئر کا اضافہ کیا گیا ہے ۔ یہ گزشتہ دوسال میں  لاگو کئے جارہے خصوصی سرسوں کے مشن کی وجہ سے ہے، جب  ریپسیڈ اور سوسوں  کے لئے رقبے میں  17فیصد کا اضافہ ہوا  یعنی  20-2019  میں یہ 68.56 تھا جو بڑھ کی  22-2021  میں  80.58 لاکھ ہیکٹئر ہوگیا۔ ربیع سیزن  23-2022 کے دوران  ایچ وائی وی کی  26.50  لاکھ بیجوں کے چھوٹے چھوٹے کٹس  ، جن کی پیداواری صلاحیت فی ہیکٹئر  20 کوئنٹل سے زیادہ ہے،   نیشنل فوڈ سکیورٹی مشن –آئل سیڈس  کے تحت   18 ریاستوں کے  301  ضلعوں میں کسانو ں کو تقسیم کئے گئے ۔

دالوں کے تحت رقبے میں  بھی اضافہ  کیا گیا اوریہ اضافہ 3.30 لاکھ ہیکٹئر تک کیا گیا۔اس  طرح یہ اضافہ 123.77سے بڑھ کر 127.07  لاکھ ہیکٹئر کیا گیا۔صرف چنا میں  2.14 لاکھ ہیکٹئر کا اضافہ کیا گیا ۔جبکہ تمام دالوں کے لئے اضافہ  3.30  لاکھ  ہیکٹئر تھا۔ جس میں سے اکیلے چنے  میں اضافہ  2.14  لاکھ ہیکٹئر رہا ۔نیشنل فوڈ سکیورٹی مشن  این ایف ایس  ایم   ٹی ایم یو  370  کے تحت  خصوصی  پروگرام کا بھی آغاز کیا  گیا جس کا مقصدان ضلعوں میں  پیداوار کو بڑھاناتھا، جہاں ٹکنالوجی کے طریقہ کار اور اچھے بیجوں کی کمی کی وجہ سے دالوں کی اوسطاََ  پیداوار کم ہے ۔ان ضلعوں  میں فصل کی پیداوار کو بڑھانے کی بنیاد پر  370 ضلعوں  میں  توہر ،مسور اور اڑد  (ٹی ایم یو ) کی کاشت پر  توجہ مرکوز کی گئی ۔ خریف کے دوران   19.99 لاکھ کوئنٹل اور   ربیع سیزن کے دوران  4054  لاکھ کوئنٹل   تک ایچ وائی وی کے  بیجوں کے چھوٹے چھوٹے کٹس تقسیم کئے گئے ۔ان کی کاشت کے تحت رقبے میں  موٹے اناج اور تغذیہ بخش اناج  کے لئے  4.34  لاکھ ہیکٹئر کا اضافہ ہوا ۔ 22-2021 میں  32.05   لاکھ ہیکٹئر کے مقابلے  اس سال  اب تک اوسط  36.39 لاکھ ہیکٹئر رہا ۔

حکومت نے  تمام فصلوں کی  پیداواری صلاحیت کو بڑھانے پر زور دیا ہے اور اس کے لئے  ٹکنالوجی  کی مدد اور اہم معلومات کے ساتھ کسانوں کو مفت ایچ وی ایچ وائی وی کے بیجوں کے چھوٹے چھوٹے کٹس  تقسیم کئے گئے ہیں ۔زیادہ  پیداوار  کے ساتھ اضافی رقبہ ملک میں  اناج کی پیداوار میں  ایک نیا سنگ میل حاصل کرے گا ۔اس سے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا اور زیادہ  پیداوار کی وجہ سے کسانوں کی آمدنی میں اضافے کے علاوہ انہیں  مناسب قیمتیں  دئے جانے میں  بھی مدد ملے گی۔

************

ش ح۔ح ا ۔ رم

U-13665


(Release ID: 1882654) Visitor Counter : 134


Read this release in: English , Hindi , Bengali