زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
ملک میں دالوں اورتلہن کی پیداوار
Posted On:
09 DEC 2022 8:09PM by PIB Delhi
سال 22-2021کے چوتھے پیشگی تخمینہ کے مطابق ، ملک میں دالوں کی پیداوار 27.69ملین ٹن اورتلہن کی پیداوار 37.69ملین ٹن رہی ہے ۔ سال 20-2019کے مقابلے سال 22-2021 کے دوران دالوں کی پیداوار 20.03ملین ٹن سے بڑھ کر 27.69ملین ٹن ہوگئی ہے ، جبکہ تلہن کی پیداوار 33.21ملین ٹن سے بڑھ کر 37.69ٹن تک پہنچ گئی ہے ۔
خوراک کی یقینی فراہمی سے متعلق قومی مشن (این ایف ایس ایم ) ۔ دالوں کے پروگرام کو ملک کی 28ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام دوعلاقوں (یعنی جموں وکشمیر اورلداخ ) میں اوراین ایف ایس ایم ۔تلہن پروگرام کو 25ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام تین علاقوں (یعنی جموں وکشمیر ،لداخ اورپدوچیری ) میں نافذ کیاجارہاہے۔ کسانوں کو ریاستی سرکاروں کے توسط سے امداد فراہم کی جارہی ہے۔ یہ امداد فصل کی پیداوار سے متعلق جدیدترین ٹیکنالوجیز، دالوں اورتلہن کی نئی قسموں کی پیداوار اورتقسیم ، غذائیت اورکیڑوں کے بندوبست سے متعلق مربوط تکنالوجی ، زرعی اوزاروں ، پانی کی بچت سے متعلق آلات ، تربیت فراہم کرکے کسانوں کی صلاحیت سازی وغیرہ کے سلسلے میں فراہم کی جاتی ہے ۔ اس کے علاوہ دالوں اورتلہن کی زیادہ پیداوار والی قسموں کے بیچوں کی منی کٹس، کسانوں کو بالکل مفت فراہم کی جاتی ہے ۔ این ایف ایس ایم ، تلہن کے تحت ، بریڈربیجوں کی خریداری اوربنیادی بیجوں کی پیداوار پربھی امداد دی جاتی ہے ۔
زراعت اورکسانوں کی بہبود کی مرکزی وزیرجناب نریندرسنگھ تومرنے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی ہے۔
***********
(ش ح ۔ ع م ۔ ع آ)
U -13660
(Release ID: 1882635)
Visitor Counter : 130