امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
قومی لوک عدالت نے 19497 درج مقدمات میں سے، ایک ہی دن میں 5930 مقدمات کا تصفیہ کیا
صارفین کے امور کے محکمے نے ’’جاگرتی‘‘ کا آغاز کیا، جو صارفین کو بااختیار بنانے اور ان کے حقوق کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ایک ماسکوٹ ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
07 DEC 2022 6:21PM by PIB Delhi
صارفین کے امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے مرکزی وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ صارفین کے امور کے محکمے نے 'جاگو گراہک جاگو' مہم کے تحت صارفین میں بیداری پیدا کی ہے۔ صارفین کے تحفظ کےقانون 2019 کی مختلف دفعات، ایم آر پی، ہال مارکنگ، اوزان اور اقدامات، صارفین کی شکایات کے ازالے کے طریقہ کار اور متعلقہ مسائل پر محکمانہ ویب سائٹ، ریاستی/ مرکز کے زیر انتظام حکومتوں، ٹی وی، ریڈیو، کامن سروس سینٹرز کے ذریعے ویڈیو اسپاٹس اور دیگر مواد کے ذریعے ملک میں سوشل میڈیا پر صارفین میں بیداری پیدا کرنے کی صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لیے باقاعدہ پیغامات پوسٹ کیے جاتے ہیں۔ قبائلی اور دور دراز علاقوں میں صارفین کے مابین بیداری پھیلانے کے لیے ریاستی/ مرکز کے زیر انتظام حکومتیں بھی شامل کی گئی ہیں۔
صارفین کے امور کے محکمے نے حال ہی میں صارفین کو بااختیار بنانے اور ان کے حقوق کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ایک ماسکوٹ ’’جاگرتی‘‘ کا آغاز کیا ہے۔ ’’جاگرتی‘‘ کو ایک بااختیار نوجوان صارف کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔
صارفین کے تحفظ کاقانون 2019، دیگر باتوں کے ساتھ ساتھ، صارف کمیشنز میں فیصلہ سازی کے عمل کو آسان بنانے؛ کنزیومر کمیشن میں صارف کی طرف سے شکایت درج کروانے، جس کا دائرہ اختیار اس کے کام کی جگہ/رہائش کے حوالے سے ہو، جوچاہے لین دین کی جگہ اور کاروبار کی جگہ یا مخالف فریقوں کی رہائش ہو؛ ای-داخل پورٹل کے ذریعے کنزیومر کمیشنز میں معاملات کی ای فائلنگ کرنے؛سماعت کے لیے ویڈیو کانفرنسنگ؛ اگر دائر کرنے کے 21 دنوں کے اندراندر ممکنہ قبولیت کا فیصلہ نہیں کیا جاتا ہے تو شکایات قابل قبول سمجھی جانے؛مقدمات کو جلد نمٹانے کے لیے عدالتی ثالثی کی نگرانی فراہم کرنے؛ مصنوعات سے متعلق ذمہ داری کی فراہمی کی راہ ہموار کرتا ہے۔
آئی بی آئی ڈی ایکٹ کے تحت مطلع شدہ سارفین کے تحفظ (صارفین کے تنازعات کے ازالے کے کمیشن) کے ضابطے 2020 یہ سہولت فراہم کرتے ہیں کہ ضلعی صارفین کے تنازعات کے ازالے کےکمیشنز میں ان معاملات کے اندراج کے لیے کوئی فیس درکار نہیں ہے جن میں 5 لاکھ تک کی ادائیگی کی گئی اشیا یا خدمات کی قیمت شامل ہے۔
ای-دخیل پورٹل تمام محروم اور پریشان صارفین کو ہندوستان میں کہیں سے بھی مختلف کنزیومر کمیشنوں میں آن لائن صارفین کی شکایات درج کرانے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔ یہ صارفین کو شکایات کی فیس آن لائن ادا کرنے، کیس کے دستاویزات اپ لوڈ کرنے اور عمل کو ٹریک کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ اس کا مقصد بروقت اور موثر انتظامیہ فراہم کرنا اور صارفین کے تنازعات کا تصفیہ کرنا ہے۔
مورخہ12 نومبر 2022 کو نیشنل لیگل سروس اتھارٹی کے ساتھ صارفین کے امور کے محکمے نے منعقدہ قومی لوک عدالت میں شرکت کی۔ زیر التوا صارفین کے مقدمات، جن میں تصفیہ کا عنصر موجود تھا، کی نشاندہی کی گئی اور فریقین کی رضامندی سے، 12 نومبر 2022 کو منعقد ہونے والی قومی لوک عدالت کے ذریعے، تصفیہ کے لیے بھیجا گیا۔ تصفیہ کے لیے درج 19497 مقدمات میں سے 5930 مقدمات ایک ہی دن میں نمٹائے گئے۔
لیگل میٹرولوجی (پیکیجڈ کموڈٹیز) رولز 2011 یہ فراہم کرتےہیں کہ کوئی ریٹیل ڈیلر یا کوئی دوسرا شخص پیکڈ فارم میں کسی بھی شے کو، اس کی خوردہ فروخت کی قیمت سے زیادہ قیمت پر فروخت نہیں کرے گا۔ ان دفعات کا نفاذ ریاستی حکومتوں کے لیگل میٹرولوجی ڈیپارٹمنٹ کرتا ہے جو خلاف ورزی کی صورت میں جرمانے عائد کرتا ہے۔
*****
U.No.13560
(ش ح - اع - ر ا)
(ریلیز آئی ڈی: 1882452)
وزیٹر کاؤنٹر : 150