نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

12 ایس اے آئی کوچوں کو ڈائرکٹر کے طور پر ترقی دی گئی؛ معروف کوچوں نے اس قدم کی ستائش کی

Posted On: 10 DEC 2022 9:10PM by PIB Delhi

اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا نے ملک بھر میں موجود ایس اے آئی مراکز میں 12 چیف کوچوں کو ہائی پرفارمنس کوچ  کے عہدے تک ترقی دینے کا تاریخی فیصلہ لیا ہے۔ یہ کیڈر کی تنظیم نو کا ایک حصہ ہے، اور اس کے تحت تنخواہ ڈائرکٹر، حکومت ہند کو دیے گئے اسکیل  پر دی جائے گی۔

معروف کوچوں اور سابق کھلاڑیوں نے اس قدم کے بارے میں اپنے خیالات ساجھا کرنے کے لیے ٹوئیٹر کا سہارا لیا۔ سابق اولمپئن مکے باز اکھل کمار نے کھیل کود کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر، کھیل کود کے وزیر مملکت جناب نستھ پرمانک ، اور نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا، ’’ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے،  12 ایس اے آئی کوچوں کو ہائی پرفارمنس کوچوں کے طور پر ترقی دی گئی ہے، یہ پوسٹ ایس اے آئی کی میں کی گئی تنظیم نو کی وجہ سے ڈائرکٹر (حکومت ہند) کے مساوی ہوگئی ہے۔یہ شاندار قدم اٹھانے کے لیے آپ کا شکریہ۔‘‘

ایس اے آئی نیشنل سینٹر آف ایکسلینس دھرمشالہ  میں والی بال کوچ ،نٹراجو مدائیہ نے کہا، ’’یہ زبردست قدم اٹھانے کے لیے میں ایس اے آئی کے ڈائرکٹر جنرل کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔ یہ کوچوں کے لیے زبردست ترغیب کا وسیلہ ہے اور یہ دیکھ کر خوشی کا احساس ہوتا ہے کہ متعدد کوچوں کو تسلیم کیا جا رہا ہے۔ حالیہ برسوں میں کھیل کود میں کئی گنا ترقی رونما ہوئی ہے، جس کا آغاز ٹوکیو اولمپکس سے ہوا۔  ‘‘

ایس اے آئی این سی او ای گواہاٹی میں سینئر ایتھلیٹکس کوچ، بابل باسو متاری نے بھی کچھ اسی طرح کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’’یہ پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے میں ایس اے آئی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں 1992 سے کوچنگ دے رہا ہوں، اور ایس اے آئی کوچنگ کے ایکو نظام کو ترقی دینے اور موجودہ کوچوں کو ترغیب فراہم کرنے کے لیے جو کچھ بھی کر رہی ہے وہ غیر معمولی ہے۔‘‘

 

ہائی پرفارمنس کوچ کے طور پر ترقی دیے گئے کوچوں کی فہرست:

ہرجندر سنگھ (باسکٹ بال) – ایس اے آئی تربیتی مرکز جموں

بابل باسو متاری (ایتھلیٹکس) – این سی او ای گواہاٹی

کشور کمار (جوڈو) – این ایس این آئی ایس پٹیالہ

ونود نرائن (بیڈمنٹن) – ایس اے آئی بنگلور

گنگراجو ٹی بی (ہاکی)- ایس ٹی سی کوکراجھار

تنکیسوری باسومتاری (ایتھلیٹکس) - گواہاٹی

ستپال سنگھ (ایتھلیٹکس)- ایس ٹی سی کروکشیتر

نٹراجو مدائیہ (والی بال)- این سی او ای دھرمشالہ

پی کے برہما (فٹبال)- ایس ٹی سی کوکراجھار

راجندر کمار (فٹبال)- چنڈی گڑھ

جسونت سنگھ (مکے بازی)- میزورم

کلدیپ کمار (مکے بازی)- ایس ٹی سی بھیوانی

******

ش ح۔ا ب ن۔ م ف

U-NO.13633


(Release ID: 1882436)
Read this release in: English , Hindi