صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ریاستوں میں طبی آلات کی تیاری پر زور


گھریلو مینوفیکچرنگ سے طبی آلات کی درآمد پر انحصار کم ہوگا

پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو (پی ایل آئی) اسکیم (مالی سال 2020-2021 سے 2028-29) کے تحت، طبی آلات کی گھریلو مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کے لیے 3,420 کروڑ روپے کا مالی خرچ

Posted On: 09 DEC 2022 5:29PM by PIB Delhi

حکومت ہند ملک میں طبی آلات کی تیاری کو آگے بڑھا رہی ہے۔ اعلیٰ درجے کے آلات جیسے سی ٹی اسکین، ایم آر آئی اسکین، ہائی اینڈ ڈیجیٹل ایکسرے، ڈیجیٹل میموگرافی، لینئر ایکسلریٹر کے لیے کئی مینوفیکچرنگ لائسنس جاری کیے گئے ہیں۔ ساتھ ہی یہ اعلیٰ درجے کے آلات بھی مختلف ممالک سے درآمد کیے جاتے ہیں۔

دواسازی کے محکمے نے طبی آلات کی درآمد پر انحصار کو کم کرنے کے لیے اومیسٹک مینوفیکچرنگ کی حوصلہ افزائی کے لیے درج ذیل پروگراماتی مداخلتیں کی ہیں :

اسکیم "میڈیکل ڈیوائسز پارکس کے فروغ" کے تحت،  سو کروڑ روپے کی مالی امداد کی حتمی منظوری اتر پردیش، تمل ناڈو، مدھیہ پردیش اور ہماچل پردیش ریاستوں کو ان کے میڈیکل ڈیوائس پارکس میں مشترکہ سہولیات کے قیام کے لیے دیے گئے ہیں۔ پارکس ایک جگہ عام ٹیسٹنگ اور لیبارٹری کی سہولیات/سنٹر فراہم کریں گے جس سے مینوفیکچرنگ لاگت میں نمایاں کمی آئے گی اور ملک میں میڈیکل ڈیوائسز کی تیاری کے لیے ایک مضبوط ماحولیاتی نظام بنانے میں مدد ملے گی۔ 30 کروڑ روپے کی پہلی قسط ہر منتخب ریاستوں کو  جاری کی گئی ہے۔

ذیلی اسکیم "میڈیکل ڈیوائس انڈسٹری کے لیے مشترکہ سہولت مرکز کے لیے امداد" کے تحت، 25 کروڑ روپے کی گرانٹ ان ایڈ کی منظوری۔۔ آندھرا پردیش میڈٹیک زون لمیٹڈ (اے ایم ٹی زیڈ)، آندھرا پردیش کو سپر کنڈکٹنگ مقناطیسی کوائل ٹیسٹنگ اور تحقیقی سہولت کے لیے مشترکہ سہولت کے قیام کے لیے فراہم کیے گئے۔

فارماسیوٹیکلز کے لیے پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو (پی ایل آئی) اسکیم کے تحت، مالی سال 2020-2021 سے 2028-29 تک کی مدت کے ساتھ، ان وِٹرو تشخیصی طبی آلات کے لیے اسکیم کے تحت پانچ (5) صنعت کے درخواست دہندگان کو منتخب کیا گیا ہے۔

پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو (پی ایل آئی) اسکیم کے تحت طبی آلات کی گھریلو مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کے لیے 3,420 کروڑ روپے مالیاتی اخراجات کے ساتھ اور مالی سال 2020-21 سے مالی سال 2027-28 کی مدت کے ساتھ، منتخب کمپنیوں کو پانچ (5) سال کی مدت کے لیے ہندوستان میں تیار کردہ طبی آلات کی اضافی فروخت کے 5فیصد کی شرح سے مالی ترغیب دی جاتی ہے۔ اسکیم کے تحت درج ذیل چار حصے، اعلیٰ درجے کے طبی آلات کا احاطہ کرتے ہیں۔

اے)۔کینسر کی دیکھ بھال/ریڈیو تھراپی طبی آلات

بی )۔ریڈیولاجی اور امیجنگ میڈیکل ڈیوائسز (آئنائزنگ اور نان آئنائزنگ ریڈی ایشن مصنوعات دونوں) اور نیوکلیئر امیجنگ ڈیوائسز

 سی)۔ اینستھیٹکس اور کارڈیو-سانس کے طبی آلات بشمول کارڈیو-سانس کے زمرے کے کیتھیٹرز اور رینل کیئر طبی آلات

ڈی)۔ تمام امپلانٹس بشمول امپلانٹیبل الیکٹرانک آلات۔ اسکیم کے تحت کل 21 درخواست دہندگان کو منظوری دی گئی ہے۔

منتخب درخواست دہندگان کی فہرست محکمہ فارماسیوٹیکل کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہے۔

( https://pharmaceuticals.gov.in/sites/default/files/List%20of%20approved%20applicants%20MD%20_0.pdf )

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ بات کہی۔

******

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-13613



(Release ID: 1882362) Visitor Counter : 89


Read this release in: Marathi , English