وزارت سیاحت
این سی ایچ ایم سی ٹی نے تعلیم، تربیت اور دیگر تحقیقی سرگرمیوں کو بہتر بنانے کے لیے لائبریری اور مطالعاتی مواد کے ایک پورٹل کی نقاب کشائی کی
آن لائن مطالعہ کے وسائل کو دستیاب کرائے جانے سے مہمان نوازی کے شعبے میں وسائل کی دستیابی کو آسان بنانے میں مدد ملے گی: ٹورزم سکریٹری
Posted On:
09 DEC 2022 5:47PM by PIB Delhi
اہم جھلکیاں:
این سی ایچ ایم سی ٹی کے بورڈ نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ کلینری کالجوں سے پاس ہونے والوں کو این ایچ ٹی ای ٹی ٹیسٹ میں بیٹھنے کی اجازت دی جائے جو کہ مہمان نوازی کے اداروں میں تدریسی کیریئر میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے یو جی سی- این ای ٹی ٹیسٹ کی طرز پر شروع کیا گیا ہے۔
نیشنل کونسل فار ہوٹل مینجمنٹ اینڈ کیٹرنگ ٹیکنالوجی (این سی ایچ ایم سی ٹی ) نے 8 دسمبر 2022 کو لائبریری اور مطالعاتی مواد کے ایک پورٹل کی نقاب کشائی کی تاکہ تعلیمی تربیت اور دیگر تحقیقی سرگرمیوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے مطالعہ کے وسائل کی آن لائن دستیابی کو بڑھایا جا سکے۔ این سی ایچ ایم سی ٹی ملک بھر میں اپنے 90 سے زیادہ اداروں کے ذریعے مہمان نوازی کے انتظام کے کورس کی فراہمی کے لیے وزارت سیاحت کے تحت قومی سطح کا اعلیٰ ادارہ ہے۔
بورڈ کی میٹنگ کے دوران پورٹل کو قوم کے نام وقف کرتے ہوئے، کونسل کے چیئرمین اور سیاحت کی وزارت کے سکریٹری، جناب اروند سنگھ نے کہا کہ ان وسائل کو تحریری، آڈیو، ویژول جیسے مختلف فارمیٹس میں دستیاب کرانا مہمان نوازی کے شعبے میں وسائل کی دستیابی کو آسان بنانے میں بہت زیادہ کارآمد ثابت ہوگا۔ اس موقع پر نیشنل کونسل کے سی ای او جناب گیان بھوشن اور بورڈ کے دیگر اراکین اور کونسل کے عہدیدار موجود تھے۔ بورڈ نے اس پورٹل کو تیار کرنے اور ویڈیو کلاسز سمیت مختلف فارمیٹس میں تمام سمسٹرز کے لیے بہت زیادہ اسٹڈی میٹریل دستیاب کرانے کے لیے کونسل کے اقدام کی ستائش کی۔ عالمی وباکے دوران کونسل نے یہ اقدامات شروع کیے ہیں اور تمام وسائل جمع کیے ہیں اور آسانی سے قابل رسائی ڈیجیٹل پورٹل کو یقینی بنایا ہے۔
این سی ایچ ایم سی ٹی کے بورڈ نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ کلینری کالجوں سے پاس ہونے والوں کو این ایچ ٹی ای ٹی ٹیسٹ میں بیٹھنے کی اجازت دی جائے جو کہ مہمان نوازی کے اداروں میں تدریسی کیریئر میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے یو جی سی- این ای ٹی ٹیسٹ کی طرز پر شروع کیا گیا ہے۔
مہمان نوازی کے شعبے میں عالمی وباکے بعد کی تیزی، این سی ایچ ایم سی ٹی کے تحت انسٹی ٹیوٹ آف ہوٹل مینجمنٹ سے پاس ہونے کے لیے سیاحت اور مہمان نوازی کے شعبے میں ملازمت اور اس طرح کے مواقع کی دستیابی کے لیے حوصلہ افزا رہی ہے۔ ہوٹل چین کے معروف گروپ کی طرف سے ٹیئر 2 اور ٹیئر 3 شہروں میں آنے والے نئے ہوٹل اور پراپرٹیز اور مہمان نوازی سے متعلق دیگر شعبوں جیسے کہ ریٹیل، ہسپتال، مالز وغیرہ میں ملازمتوں میں اضافہ بھی مستقبل کے ہوٹل مینجمنٹ کورس کرنے والوں کے لیے حوصلہ افزا پہلو ہیں۔ عالمی وبا کے مصائب کے بعد، آنے والا تعلیمی سیشن مہمان نوازی اور سیاحت میں ایک ترجیحی کیریئر کے انتخاب کے طور پر زیادہ دلچسپی دیکھنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ اسی مناسبت سے وزارت سیاحت اور اس کے تعلیمی اداروں این سی ایچ ایم سی ٹی ، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹریول اینڈ ٹورزم منیجمنٹ (آئی أئی ٹی ٹی ایم) اور انڈین کلینری انسٹی ٹیوٹ (آئی سی آئی ) کی کوششوں کا مقصد اس خواہش کو پورا کرنا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U- 13618
(Release ID: 1882353)
Visitor Counter : 135