صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ذیابیطس کے مریضوں کی مدد کے لیے حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات


پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پری یوجنا (پی ایم بی جے پی) اور این ایچ ایم کے مفت ادویات خدمت پہل کے تحت جنرک ادویات جیسے اقدامات کے ذریعے انسولین سمیت مفت ضروری ادویات کی فراہمی

آیوشمان بھارت - پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (پی ایم بی جے پی) کے تحت اسپتال میں بھرتی مریضوں کا علاج بھی دستیاب ہے

Posted On: 09 DEC 2022 5:30PM by PIB Delhi

بین الاقوامی ذیابیطس فیڈریشن (آئی ڈی ایف) اٹلس، 2021 کے 10ویں ایڈیشن کے مطابق، ہندوستان میں 20 سے 79 سال کی عمر کے درمیان ذیابیطس کے شکار 74.2 ملین افراد ہیں۔ تاہم، محکمہ صحت اور خاندانی بہبود، حکومت ہند، نیشنل ہیلتھ مشن (این ایچ ایم)، کے ایک حصے کے طور پر، کینسر، ذیابیطس، قلبی امراض اور فالج کی روک تھام اور کنٹرول کے قومی پروگرام(این پی سی ڈی سی ایس) کے تحت ریاستوں/یوٹیز کو تکنیکی اور مالی مدد فراہم کرتا ہے۔ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے موصول ہونے والی تجاویز پر مبنی اور وسائل کے لفافے سے مشروط یہ پروگرام غیر متعدی امراض (این سی ڈیز) کی روک تھام کے لیے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے، انسانی وسائل کی ترقی، صحت کے فروغ اور بیداری پیدا کرنے، جلد تشخیص، انتظام اور علاج کے لیے مناسب سطح پر صحت کی دیکھ بھال کی سہولت کے حوالے سے توجہ مرکوز کرتا ہے۔

عام این سی ڈیز کی روک تھام، کنٹرول اور اسکریننگ کے لیے آبادی پر مبنی پہل ملک میں این ایچ ایم کے تحت اور جامع بنیادی صحت کی دیکھ بھال کے ایک حصے کے طور پر شروع کی گئی ہے۔ اس اقدام کے تحت، 30 سال سے زیادہ عمر کے افراد کا ان کی اسکریننگ کے لیے رکھا گیا ہے۔ ذیابیطس سمیت ان عام این سی ڈیز کی اسکریننگ آیوشمان بھارت - صحت اور تندرستی کے مراکز کے تحت خدمات کی فراہمی کا ایک لازمی حصہ ہے۔

این ایم ایچ کے فری ڈرگس سروس انیشیٹو کے تحت، غریب اور ضرورت مند لوگوں کے لیے انسولین سمیت مفت ضروری ادویات کی فراہمی کے لیے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مالی مدد فراہم کی جاتی ہے۔ مزید برآں، ریاستی حکومتوں کے ساتھ مل کر ’پردھان منتری بھارتیہ جنوشدھی پریوجنا (پی ایم بی جے پی) کے تحت، انسولین سمیت معیاری جنرک ادویات سب کو سستی قیمتوں پر دستیاب کرائی جاتی ہیں۔

سرکاری ہسپتالوں میں علاج یا تو مفت ہے یا غریبوں اور ضرورت مندوں کے لیے انتہائی رعایتی ہے۔ سماجی اقتصادی ذات مردم شماری  (ایس ای سی سی) ڈیٹا بیس 2011 کے مطابق اے بی-پی ایم جے اے وائی. کے تحت اہل 10.74 کروڑ خاندانوں کے لیے آیوشمان بھارت - پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (پی ایم جے اے وائی) کے تحت اسپتالوں میں بھرتی مریضوں کے لیے دیکھ بھال اور علاج بھی دستیاب ہے۔

بائیوٹیکنالوجی کا شعبہ اپنے ’کرنک ڈیزیز پروگرام‘ کے تحت ذیابیطس سمیت بیماری کے زیادہ بوجھ والے علاقوں میں تحقیق کی حمایت کرتا ہے۔ ذیابیطس اور میٹابولک سنڈروم سب سے زیادہ اہمیت کا حامل علاقہ رہا ہے اور مالیکیولر میکانزم کے بارے میں گہرائی سے بصیرت حاصل کرنے، اس سے وابستہ امراض کو حل کرنے اور قسم II ذیابیطس اور ذیابیطس سے متعلقہ پیچیدگیوں کے لیے نئے ادویات کے اہداف کو تلاش کرنے کے لیے متعدد منصوبوں کی حمایت کی گئی ہے۔ ذیابیطس کے مختلف پہلوؤں پر تحقیقی منصوبوں کو حکومت کی مدد حاصل ہے۔

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ بات کہی۔

*****

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-13612


(Release ID: 1882347)
Read this release in: English , Marathi