اسٹیل کی وزارت

وزارت فولاد نے مخصوص اسٹیل پر پی ایل آئی  اسکیم کے تحت 67 درخواستوں کا انتخاب کیا


42,500 کروڑ کی سرمایہ کاری کو راغب ہوگی

70,000 روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونے کے ساتھ 26 ملین ٹن تک صلاحیت بڑھنے کی توقع

Posted On: 09 DEC 2022 5:09PM by PIB Delhi

مرکزی کابینہ نے 22.07.2021 کو اسپیشلائزڈ اسٹیل(خصوصی اسٹیل)کے لیے پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو (پی ایل آئی ) اسکیم کو منظوری دی جس کے مالیاتی اخراجات 6322 کروڑ روپے پانچ سالوں کی مدت کے لیے ہیں۔ اس اسکیم کا مقصد ملک میں 'خصوصی اسٹیل' کی مینوفیکچرنگ کو فروغ دینا ہے جس میں سرمایہ کاری کو راغب کرنا، روزگار پیدا کرنا اور اسٹیل کے شعبے میں ٹیکنالوجی کی اپ گریڈیشن کو فروغ دینا ہے۔ اسکیم کے بارے میں 29.7.2021 کو سرکاری گزٹ میں مطلع کیا گیا تھا اور اسکیم کے تفصیلی رہنما خطوط20.10.2021 کو شائع کیے گئے تھے۔

پی ایل آئی اسکیم میں شرکت کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی ونڈو 15.09.2022 کو بند کر دی گئی تھی۔ اسٹیل بنانے والی 35 چھوٹی اور بڑی کمپنیوں سے کل 79 درخواستیں موصول ہوئیں، جس میں 46,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری اور 2030 تک 28 ملین ٹن بہاو کی صلاحیت کا اضافہ کرنے کا وعدہ کیا گیا۔

30 کمپنیوں سے 67 درخواستوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ یہ 42500 کروڑ روپے کی پرعزم سرمایہ کاری کو راغب کرے گا جس میں 26 ملین ٹن کے بہاو کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا اور اس سے روزگار کے 70000 نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-13579

 



(Release ID: 1882311) Visitor Counter : 115


Read this release in: English , Hindi , Marathi