ریلوے کی وزارت
پانچ سو پینتیس (535) ریلوے اسٹیشن پر،’’572 ایک اسٹیشن، ایک پروڈکٹ آؤٹ لیٹس‘‘ ہیں
مقصد’وکل فار لوکل‘ ویژن کو فروغ دینا، مقامی/دیسی مصنوعات کے لیے مارکیٹ فراہم کرنا، اور معاشرے کے پسماندہ طبقات کے لیے اضافی آمدنی کے مواقع پیدا کرنا ہے
Posted On:
09 DEC 2022 3:50PM by PIB Delhi
ریلوے کی وزارت نے حکومت ہند کے ’وکل فار لوکل‘ ویژن کو فروغ دینے، مقامی/دیسی مصنوعات کے لیے مارکیٹ فراہم کرنے اور پسماندہ لوگوں کے لیے اضافی آمدنی کے مواقع پیدا کرنے کے مقاصد کے ساتھ، ہندوستانی ریلوے پر’ون اسٹیشن ون پروڈکٹ‘ (او ایس او پی) اسکیم شروع کی ہے۔ اسکیم کے تحت، ریلوے اسٹیشنوں پراو ایس او پی آؤٹ لیٹس دیسی/مقامی مصنوعات کی نمائش، فروخت اور اعلیٰ نمائش کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ تمام درخواست دہندگان کو گردش کی بنیاد پر الاٹمنٹ کیا جاتا ہے جو اسکیم کے مقاصد کو پورا کرتے ہیں۔ اسکیم کا پائلٹ25 مارچ2022 کو شروع کیا گیا تھا اور اس وقت 535 اسٹیشن پر 572او ایس او پی آؤٹ لیٹس موجود ہیں۔ اس اسکیم کے تحت مصنوعات کے زمرے میں درج ذیل شامل ہیں:
- دستکاری/ نوادرات
- ٹیکسٹائل اور ہینڈلوم
- روایتی لباس
- مقامی زرعی پیداوار/ پروسیس شدہ/ نیم پروسس شدہ بیج۔
یہ معلومات ریلوے، مواصلات اور الیکٹرانک اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں ۔
*****
(ش ح - اع - ر ا)
U.No.13566
(Release ID: 1882262)