ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈورز کی کل منظور شدہ 2843 کلومیٹر لمبائی میں سے 1610 کلومیٹر مکمل ہو چکی ہے


ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور، ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولیات اورنقل وحمل کی صلاحیت فراہم کرے گا

Posted On: 09 DEC 2022 3:48PM by PIB Delhi

ریلوے کی وزارت نے دو ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈورز (ڈی ایف سی) کی تعمیر کا کام لیا ہے۔ مشرقی وقف فریٹ کوریڈور (ای ڈی ایف سی) لدھیانہ سے سون نگر (1337 کلومیٹر) اور مغربی وقف فریٹ کوریڈور(ڈبلیو ڈی ایف سی) جواہر لال نہرو پورٹ ٹرمینل(جے این پی ٹی) سے دادری (1506 کلومیٹر)۔ اب تک ڈی ایف سی کی کل منظور شدہ 2843 کلومیٹر لمبائی میں سے 1610 کلومیٹر پر کام کی تکمیل ہو چکی ہے۔

ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈورز کی تعمیر سے مال بردار ٹرینوں کی تیز تر آمدورفت، ڈبل اسٹیک کنٹینر ٹرینوں اور ہیوی ہول ٹرینوں کی وجہ سے نقل و حمل کی پیداوار اور لے جانے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا جس کی وجہ سے مال برداری کی یونٹ لاگت میں خاطر خواہ کمی آئے گی اور لاجسٹک اخراجات میں بچت ہوگی۔  اس سے ڈی ایف سی کے طاس  کے علاقوں میں واقع صنعتوں/لاجسٹکس پلیئرز کے لیے سپلائی چین میں بھی بہتری آئے گی جس سے ایگزم ٹریفک میں بھی اضافہ ہوگا۔

ڈی ایف سیز کے مندرجہ بالا فوائد ڈی ایف سی روٹ کے ساتھ لگائے جانے والے صنعتی کوریڈورز/ٹاؤن شپس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، خطے میں صنعتی سرگرمیوں کو فروغ دیں گے۔ مشرقی اور مغربی ڈی ایف سی دونوں کے ساتھ نئے فریٹ ٹرمینلز، ملٹی موڈل لاجسٹک پارکس اور ان لینڈ کنٹینر ڈپو کی ترقی عمل کے مختلف مراحل میں ہے۔

یہ معلومات ریلوے، مواصلات اور الیکٹرانک اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

U.No.13566

(ش ح - اع - ر ا)   


(Release ID: 1882260)
Read this release in: English , Marathi , Tamil