خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت

انٹیگریٹڈ کولڈ چین اور ویلیو ایڈیشن انفرااسٹرکچر اسکیم

Posted On: 09 DEC 2022 3:15PM by PIB Delhi

ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کی وزارت (ایم او ایف پی آئی) کی طرف سے فلوٹنگ ایکسپریشن آف انٹرسٹ(ای او آئی) کے ذریعے درخواستیں طلب کی جاتی ہیں اور ای او آئی کے جواب میں موصول ہونے والی تجاویز کا جائزہ ’’انٹیگریٹڈ کولڈ چین اور ویلیو ایڈیشن انفرا اسٹرکچر ‘‘ کے لیے اسکیم کے رہنما خطوط میں درج اہلیت اور تشخیص کے معیار کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔  یہ اسکیم 2008 سے نافذ ہے۔ اہل تجاویز کی منظوری، انفرادی تجویز کے ساتھ ساتھ اسکیم کے تحت دستیاب فنڈز کی بنیاد پر دی جاتی ہے۔ رہنما خطوط کے تحت طے شدہ سنگ میل کو پورا کرنے پر ایسے منظور شدہ پروجیکٹوں کو گرانٹ ان ایڈ جاری کی جاتی ہے۔

مورخہ21 جون 2022 کی تازہ ترین ای او آئی کے جواب میں کل 72 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں 8 جون 2022 کی اسکیم کے رہنما خطوط کے مطابق درخواستیں مدعو کی گئیں۔یہ درخواستیں پرائیویٹ لمیٹڈکمپنیوں، شراکت داری کی فرموں، مالکانہ فرموں، کوآپریٹیو اور پبلک لمیٹڈ کمپنیوں سے مطلوب کی گئیں۔

موصول ہونے والی 72 درخواستوں میں سے 53 درخواستیں اہلیت اور تشخیص کے معیار کی بنیاد پر اہل پائی گئیں۔ ان 53 اہل درخواستوں میں سے 24 اداروں کو منظوری دی گئی ہے۔ ایسے اداروں کی فہرست پبلک ڈومین میں وزارت کی ویب سائٹ (https://www.mofpi.gov.in/sites/default/files/minutespac-cc-27oct-f_1.pdf) پر دستیاب ہے۔

اسکیم کے رہنما خطوط میں بیان کردہ اہلیت کے معیار پر پورا نہ اترنے کی وجہ سے 19 تجاویز اہل نہیں پائی گئیں۔

یہ معلومات ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کی وزارت کے وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

U.No.13567

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1882256) Visitor Counter : 100


Read this release in: English , Tamil