وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

فضائی جنگجو کارپورل امر سنگھ دیونڈا نے تائیوان میں 24 گھنٹے الٹرا میراتھن میں چھٹی پوزیشن حاصل کی

Posted On: 09 DEC 2022 4:07PM by PIB Delhi

چین کی تائی پائی ایسوسی ایشن آف الٹرا رنرز برائے 2022 کی جانب سے سوچو یونیورسٹی، تائیوان میں 24 گھنٹے کی الٹرا میراتھن کا انعقاد کیا گیا۔ کارپورل امر سنگھ دیوندا نے اس مقابلے میں ہندوستان کی نمائندگی کی۔ ایونٹ میں 5 ممالک کے 21 مرد اور 10 خواتین پر مشتمل کل 31 رنرز نے حصہ لیا۔ مقابلہ 03 دسمبر 22 کوصبح09 بجے شروع ہوا اور 04 دسمبر کوصبح 09 بجے اختتام پذیر ہوا۔

کارپورل امر سنگھ نے 204.47 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے چھٹی پوزیشن حاصل کی۔ اس نے 24 گھنٹوں میں اسٹیڈیم میں 510 لیپس (ہر ایک 400 میٹر) کا احاطہ کیا۔

اس سے پہلے، بنگلورو میں منعقدہ ایشیا-اوشینیا 24 گھنٹے چیمپئن شپ 2022 کے دوران، سی پی ایل امر سنگھ نے 03 جولائی 22 کو 257.618 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا تھا اور اس طرح ایک نیا قومی ریکارڈ بنایا تھا۔ ان کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم چیمپئن شپ میں پہلے نمبر پر رہی تھی۔

ائیر آفیسر کمانڈنگ اِن چیف، ویسٹرن ائیر کمانڈ، ہندوستانی فضائیہ ائیر مارشل ایس پربھاکرن نے اُن کی کوششوں کو بے حد سراہا اور اُن کی طرف سے 08 دسمبر 22 کو کھیلوں میں بہترین کارکردگی کے لیے موقع پر ہی انہیں اعزاز سے نوازا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMAGE32SZE.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMAGE2HTRL.jpg

*****

(ش ح - اع - ر ا)   

U.No.13573


(Release ID: 1882212) Visitor Counter : 107


Read this release in: English , Hindi