ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

گتی شکتی کارگو ٹرمینل پالیسی کے تحت کارگو ٹرمینلز کی ترقی کے لیے 79 اصولی منظوری دی گئی ہے

Posted On: 09 DEC 2022 3:45PM by PIB Delhi

گتی شکتی کارگو ٹرمینل (جی سی ٹی) پالیسی کے تحت، تین سالوں یعنی 2022-23،2023-24 اور202-25میں 100 جی سی ٹی تیار کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے ۔ 22 جی سی ٹی پہلے ہی کام شروع کر چکے ہیں۔ جی سی ٹی پالیسی کے تحت کارگو ٹرمینلز کی ترقی کے لیے 125 درخواستیں موصول ہوئی ہیں اور 79 کو اصولی منظوری دی گئی ہے۔

غیر ریلوے کی زمین پر جی سی ٹی تیار کرنے کے لیے، جی سی ٹی آپریٹرز مقام کی نشاندہی کریں گے اور ضروری منظوری حاصل کرنے کے بعد، ٹرمینل کی تعمیر کریں گے۔ جی سی ٹیز کو ریلوے کی زمین پر مکمل یا جزوی طور پر تیار کرنے کے لیے، ریلوے کے ذریعے زمین کے پارسلز کی نشاندہی کی جائے گی اور ٹرمینل کی تعمیر اور آپریشن کے لیے جی سی ٹی آپریٹر کا انتخاب کھلے ٹینڈر کے عمل کے ذریعے کیا جائے گا۔

یہ معلومات ریلوے، مواصلات اور الیکٹرانک نیز معلوماتی ٹیکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

(ش ح - اع - ر ا)   

U.No.13571


(Release ID: 1882208)
Read this release in: English , Tamil