سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

ضلع رام پور کے ایک کسان  جناب  ویدرام سنگھ سے ملیں جو سڑک حادثے میں اپنی ٹانگ کھو بیٹھے ہیں

Posted On: 09 DEC 2022 1:39PM by PIB Delhi

رام پور ضلع کے ایک گاؤں میں ایک کسان وید رام سنگھ سڑک حادثے میں اپنی بائیں ٹانگ سے محروم ہو گئے۔ اس  واقعہ  سے نہ صرف جناب وید رام بلکہ پورے خاندان کو ایک بہت بڑا صدمہ پہنچا کیونکہ وہ خاندان کے لیے روٹی روزی  کمانے والا واحد فردتھے۔ اس ناخوشگوار واقعے کے بعد جناب  وید رام اپنے گھر کی چار دیواری میں قید ہو کر رہ گئے تھے۔ایک دن جناب  وید رام کو اپنے ایک دوست سے اے ایل آئی ایم سی او( مصنوعی اعضاء مینوفیکچرنگ کارپوریشن آف انڈیا) کے بارے میں معلوم ہوا ،جس سے انھوں نے اے ایل آئی ایم سی او کے ہیلپ لائن نمبر پر رابطہ کیا اور اسے اے ڈی آئی پی اسکیم اور اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے طریقہ کار کے بارے میں بتایا گیا۔ بعد میں انھوں نے کانپور میں اے ایل آئی ایم سی او کا دورہ کیا اور مناسب وقت میں انھیں گھٹنے کے اوپر مصنوعی اعضاء لگایا گیا، اے ایل آئی ایم سی او میں جی اے آئی ٹی کی تربیت اور مشاورت کے بعد  جناب وید رام پر اعتماد اور خوش تھے کہ وہ دوبارہ اپنے فارم پر جا سکیں گے اور وہاں کام کر سکیں گے۔

حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جناب  وید رام کہتے ہیں کہ اس طرح کی سرکاری اسکیمیں مجھ جیسی آبادی کے پسماندہ طبقے کے لیے باعثِ نعمت ہیں۔ اپنی آمدنی کے محدود ذرائع سے میں خود کو مصنوعی ٹانگ نہیں لگا پاتا۔ اس نئے نچلے حصے نے میری زندگی کو مکمل طور پر بدل دیا ہے اور میری زندگی میں  جینے کی نئی امید پیدا کر دی ہے۔ اپنے چہرے پر مسکراہٹ کے ساتھ انہوں نے اے ایل آئی ایم سی او کے عملے کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ وہ اے ایل آئی ایم سی او خاندان کے ایک فرد کی طرح محسوس کرتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001R9AG.jpg

 

***********

(ش ح ۔اک ۔ ع آ)

U -13563



(Release ID: 1882092) Visitor Counter : 93


Read this release in: English , Hindi , Tamil