سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
کانپور (یوپی ) کے سائکلنگ کے نوجوان شائق جناب اکشے سنگھ سے ملئے ، جنہوں نے ٹرین کے ایک حادثے میں اپنی داہنی ٹانگ کھودی تھی
Posted On:
09 DEC 2022 1:42PM by PIB Delhi
جناب اکشے سنگھ ، جو کانپور کے سائیکل چلانے کے شوقین نوجوان ہیں ، کم عمری میں الہ آبادسےلوٹتے ہوئے ٹرین کے ایک حادثے میں اپنی داہنی ٹانگ سے محروم ہوگئے تھے۔یہ حادثہ اہل خانہ اور خوداس نوجوان لڑکے لئے ایک بڑا صدمہ تھا جو سائکلنگ کی دنیا میں اپنا نام روشن کرنے کا خواہشمند تھا۔
لیکن ان کی یہ معذوری ان کی زندگی کے ہدف کو تبدیل نہیں کرسکی اور انہوں نے اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ سائکلنگ کے لئے اپنے شوق کوبھی جاری رکھا۔گزرتے ہوئے وقت کے دوران اکشے اور ان کے والدین کو آَلمکو (اے ایل آئی ایم سی او ) کے بارے میں پتہ چلا اور انہوں نے جدید قسم کے مصنوعی اعضاء لگانے کے لئے ، مصنوعی اعضا ء لگانے و الے ماہر آلمکو سے رجوع کیا۔
آلمکو نے جناب اکشے سنگھ کا معائنہ کیا ،جن کی داہنی ٹانگ کٹ چکی تھی اور انہوں نے حکومت ہند کی اے ڈی آئی پی اسکیم کے تحت گھٹنے کے نیچے مصنوعی ٹانگ فٹ کردی اور اس کے بعد انہوں نے جی اے آئی ٹی کے تربیتی پروگرام میں شرکت کی ۔ بعد میں اگست 2019 میں ہی اکشے سنگھ نے کانپور سے نئی دلی کے انڈیا گیٹ تک سائیکل پر صرف 64 گھنٹے کے ریکارڈ وقت میں پہنچ کر لمکا بک آف ریکارڈ میں اپنا نام درج کراکر شاندار کامیابی حاصل کی ۔
*************
ش ح۔وا ۔ رم
U-13564
(Release ID: 1882088)